حدیث نمبر: 29891
٢٩٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان عمر بن الخطاب يُعدي المملوك على سيده (إذا) (١) (استعداه) (٢) قال محمد: استعدى أبي على (أنس) (٣) عمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن خطاب غلام کی اس کے آقا کے مقابلہ میں مدد کرتے تھے جب بھی وہ آپ سے مدد مانگتا محمد نے فرمایا : میرے والد نے حضرت انس کے خلاف حضرت عمر سے مدد مانگی۔
حدیث نمبر: 29892
٢٩٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن الحارث أن عبدًا أتى عليًا قد وسمه أهله فأعتقه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک غلام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جس کے مالک نے اسے داغ کر نشان لگایا تھا پس آپ نے اسے آزاد کردیا۔