کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان عورتوں کا بیان جنہوں نے مقتول کے بارے میں یقینی خبردی
حدیث نمبر: 29883
٢٩٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أبي طلق عن أخته (هند) (١) (بنت) (٢) طلق (قالت) (٣): كانت في نسوة وصبي مسجى، قالت: فمرت امرأة فوطأته، قالت أم الصبي: قتلته واللَّه! قالت: فشهدن (عند) (٤) علي عشر نسوة (٥) أنا عاشرتهن، فقضى عليها بالدية وأعانها بألفين (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلق فرماتے ہیں کہ ان کی بہن حضرت ھند بنت طلق نے فرمایا : میں چند عورتوں میں تھی اور ایک بچہ کپڑے میں لپٹا ہوا تھا کہ ایک عورت گزری اس نے اس بچہ کو روندا اور اسے قتل کردیا میں نے کہا : بچہ کو اس عورت نے مار دیا اللہ کی قسم ! آپ فرماتی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دس عورتوں نے گواہی دی میں ان کی دسویں تھیں تو آپ نے اس عورت پر دیت کی ادائیگی کا فیصلہ فرمایا : اور اس کی دو ہزار درہم سے مدد کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29883
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29883، ترقيم محمد عوامة 28610)