کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے سواری مستعار لی پس اس نے اسے تیز دوڑایا
حدیث نمبر: 29867
٢٩٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل استعار من رجل فرسا فركضة حتى مات، قال: ليس عليه ضمان لأن الرجل يركض فرسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی سے عاریۃً گھوڑا لیا پس اس نے اسے تیز دوڑانے کے لیے ایڑ لگائی یہاں تک کہ وہ مرگیا آپ نے فرمایا : اس شخص پر کوئی ضمان نہیں اس لیے کہ اس آدمی نے اس گھوڑے کو ایڑ لگائی۔
حدیث نمبر: 29868
٢٩٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل أعطى رجلا فرسا فقتله، قال: لا يضمن إلا أن يكون عبدًا أو صبيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی کو گھوڑا دیا تو اس نے اسے ماردیا آپ نے فرمایا : وہ شخص ضامن نہیں ہوگا مگر یہ کہ وہ غلام یا بچہ ہو۔