کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: آزاد اور غلام دونوں آپس میں ٹکرائے تو دونوں کی موت واقع ہوگئی
حدیث نمبر: 29847
٢٩٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن حر وعبد اصطدما فماتا، (قال) (١): أما دية الحر فليست على المملوك، وأما دية المملوك فعلى العاقلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایک آزاد اور غلام ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا جو باہم ٹکرائے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : بہر حال آزاد کی دیت تو وہ غلام پر نہیں ہے اور رہی غلام کی دیت تو وہ آزاد کے خاندان پر لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29847
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29847، ترقيم محمد عوامة 28578)