کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی نے کسی آدمی کو قتل کیا سو اسے قید کردیا گیا پس وہاںاسے کسی آدمی نے عمد ا قتل کردیا
حدیث نمبر: 29831
٢٩٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة وأبي هاشم قال في رجل (قتل) (١) رجلًا عمدًا، فحبس ليقاد به، فجاء رجل فقتله عمدا، قال: (لا) (٢) يقاد به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو عمداً قتل کیا سو اسے قید کردیا گیا تا کہ اس سے قصاص لیا جائے پھر ایک آدمی آیا اور اس نے اسے عمداً قتل کردیا آپ دونوں حضرات نے فرمایا : اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29832
٢٩٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا قتل الرجل متعمدًا ثم قتل القاتل رجل متعمدًا قتل الأوسط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے جان بوجھ کر قتل کردیا پھر کسی آدمی نے اس قاتل کو عمداً قتل کردیا تو درمیانے کو تو چونکہ قتل کیا جانا تھا اس لیے قصاص نہیں ہے۔