کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دو آدمی جن میں سے ایک نے کسی آدمی کے سر میں دماغ تک چوٹ ماری اور دوسرے نے اسی آدمی کے سر کی ہڈی میں چوٹ ماردی
حدیث نمبر: 29812
٢٩٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن في رجلين شجا رجلا، فشجه أحدهما آمة، وشجه الآخر موضحة، لا يعلم أو لا يدرى أيهما شج الموضحة ولا أيهما شج الآمة، فقال: على كل واحد منهما نصف الآمة ونصف الموضحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ملکر ایک آدمی کے سر میں زخم لگایا ان میں سے ایک نے اس کے دماغ کی جھلی تک زخم لگایا اور دوسرے نے اس کے سر کی ہڈی تک زخم لگایا یہ معلوم نہیں تھا اور نہ ہی ان دونوں میں ے کوئی جانتا تھا کہ کس نے دماغ کی جھلی تک زخم لگایا اور کس نے سر کی ہڈی تک زخم لگایا۔ اس بارے میں حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ان دونوں میں سے ہر ایک پر دماغ کی جھلی کے زخم کی نصف دیت اور سر کی ہڈی کے زخم کی نصف دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29812
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29812، ترقيم محمد عوامة 28546)