حدیث نمبر: 29796
٢٩٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: إذا أصيب الرجل بجراحة فاقتص من صاحبه، وكانت دية المقتص منه على عاقلة القاص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : جب آدمی کو کوئی زخم پہنچا اور اس نے اپنے دشمن سے قصاص لیا تو جس سے قصاص لیا جا رہا ہے اس کی دیت قصاص لینے والے کے خاندان پر لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29797
٢٩٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم في الذي يقتص منه فيموت: يرفع عن الذي اقتص منه دية جراحته، وعليه ديته على عاقلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس شخص کے بارے میں جس سے قصاص لیا جا رہا تھا پس اس کی موت واقع ہوگئی۔ یوں ارشاد فرمایا : جو اس سے قصاص لے رہا تھا اس کے زخم کے بقدر اس سے دیت کی تخفیف کردی جائے گی اور اس شخص کی دیت اس پر اور اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29798
٢٩٧٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن ابن أبي ذئب عن الزهري في الذي يقتص منه فيموت، قال: الدية على عاقلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے اس شخص کے بارے میں جس سے قصاص لیا جا رہا تھا پس اس کی موت واقع ہوگئی، یوں ارشاد رفرمایا : دیت اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگی۔