حدیث نمبر: 29791
٢٩٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29792
٢٩٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن (أبي وائل عن) (١) عمرو بن شرحبيل قال: أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء، يجيء الرجل آخذًا بيد الرجل، قال: فيقول: يا رب هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: قتلته لتكون العزة لفلان، فيقال: إنها ليست له، بؤ بعملك، ويجيء الرجل آخذًا بيد الرجل فيقول: يا رب هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: قتلته لتكون العزة لك، (قال) (٢): فيقول: إن العزة لي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شرحبیل نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے قیامت کے دن لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کے لائے گا اور کہے گا : اے پروردگار ! اس نے مجھے قتل کردیا تھا ! اللہ رب العزت پوچھیں گے : تو نے اس کو کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تا کہ فلاں کو عزت مل جائے پس کہا جائے گا : بیشک عزت تو اس کے لیے نہیں ہے تو اپنے عمل کے بوجھ کو اٹھا کر پھر۔ اور آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کر لائے گا اور کہے گا : اے پروردگار ! اس نے مجھ کو قتل کردیا تھا ! اللہ رب العزت پوچھیں گے : تو نے اس کو کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تا کہ عزت تیرے لیے ہو۔ اللہ فرمائیں گے : بیشک عزت میرے ہی لیے ہے۔
حدیث نمبر: 29793
٢٩٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن التيمي عن أبي مجلز ⦗٢٩١⦘ عن قيس بن عباد قال: قال علي: أنا أول من يجثو (للخصوم) (١) بين يدي اللَّه يوم القيامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں سب سے پہلا شخص ہوں گا جو قیامت کے دن اللہ کے سامنے جھگڑے کے لیے دو زانوں ہو کر بیٹھے گا۔
حدیث نمبر: 29794
٢٩٧٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل بن مرزوق عن عطية بن سعد العوفي عن عبد الرحمن بن جندب عن علي أنه سئل عن قتلاه، وقتلى معاوية فقال: أجيء أنا ومعاوية (فنختصم) (١) عند ذي العرش فأينا (فلج فلج) (٢) أصحابه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن جندب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ان کے مقتولین اور حضرت معاویہ کے مقتولین کے بارے میں دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : میں اور معاویہ آئیں گے اور عرش کے پاس جھگڑا کریں گے پس ہم میں سے جو دلیل میں غالب آگیا تو اس کے ساتھی بھی دلیل میں غالب آجائیں گے۔
حدیث نمبر: 29795
٢٩٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم قال: أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مھاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے قیامت کے دن لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔