حدیث نمبر: 29787
٢٩٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحكم بن (الأعرج) (١) عن الأشعث بن (ثرملة) (٢) عن أبي بكرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل نفسًا معاهدة بغير حلها، حرم اللَّه عليه الجنة أن يشم ريحها (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے حلیف کو بغیر اس کے حلال ہونے کے قتل کردیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کردیں گے کہ وہ اس کی خوشبو تک سونگھے۔
حدیث نمبر: 29788
٢٩٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن يونس عن الحكم عن أشعث عن أبي بكرة عن النبي ﷺ (١) مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 29789
٢٩٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عيينة بن عبد الرحمن (عن أبيه) (١) عن أبي بكرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل نفسًا معاهدة في غير كنهه، حرم اللَّه عليه الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے حلیف کو اس کے حق کے علاوہ میں قتل کردیا تو اللہ رب العزت اس پر جنت کو حرام کردیں گے۔
حدیث نمبر: 29790
٢٩٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الحسن بن عمرو عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل (١) معاهدًا بغير حق لم يرح رائحة الجنة، وانه ليوجد ريحها من مسيرة أربعين عامًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے حلیف کو بغیر حق کے قتل کردیا تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ پائے گا۔ حالانکہ اس کی خوشبو چالیس سال کی مسافت کی دوری سے بھی محسوس ہوتی ہے۔