حدیث نمبر: 29769
٢٩٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن شباك عن إبراهيم عن هنئ بن (النويرة) (١) عن علقمة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (أعف الناس قتلة) (٢) أهل الإيمان" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔
حدیث نمبر: 29770
٢٩٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم (عن علقمة) (١) أنه على ابن مكعبر وقد قطع زياد يديه ورجليه، فقال: سمعت عبد اللَّه يقول: (إن) (٢) أعف الناس قتلة أهل الإيمان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ کا گزر علی رضی اللہ عنہ بن مکعبر کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ زیاد نے اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کا ٹ دیے تھے اس پر آپ نے فرمایا : میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔
حدیث نمبر: 29771
٢٩٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن خالد عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن شداد بن أوس رفعه قال: "إن اللَّه كتب الإحسان على كل شيء، (فإذا) (١) قتلتم فأحسنوا (القتل) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ یقینا اللہ رب العزت نے ہر چیز پر اچھا برتاؤ فرض کردیا ہے پس جب تم قتل کرو تو احسن انداز میں قتل کرو۔
حدیث نمبر: 29772
٢٩٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسلمة بن نوفل عن صفية بنت ⦗٢٨٥⦘ المغيرة بن شعبة (قالت) (١): نهى رسول اللَّه ﷺ عن المثلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفیہ بنت مغیرہ بن شعبہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 29773
٢٩٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن شداد بن أوس رفعه قال: "إن اللَّه كتب عليكم الإحسان في كل شيء، فإذا قتلتم فاحسنوا (القتلة) (١)، وإذا ذبحتم فأحسنوا الدبح" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شداد بن اوس نے مرفوعا بیان کیا ہے کہ یقینا اللہ رب العزت نے ہر چیز پر اچھا برتاؤ کرنا فرض کیا ہے پس جب تم قتل کرو تو احسن انداز میں کرو اور جب تم ذبح کرو تو احسن انداز میں ذبح کرو۔
حدیث نمبر: 29774
٢٩٧٧٤ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا المسعودي عن سلمة بن كهيل عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: أعف الناس قتلة أهل الإيمان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔
حدیث نمبر: 29775
٢٩٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن (بكير) (١) بن عبد اللَّه بن الأشج عن (عبيد بن تعلى) (٢) قال: غزونا أرض الروم ومعنا أبو أيوب الأنصاري صاحب رسول اللَّه ﷺ وعلى الناس عبد الرحمن بن خالد بن الوليد في زمان معاوية، فبينا نحن عنده إذ أتاه رجل فقال: أتي الأمير، (آنفًا) (٣) بأعلاج أربعة فأمر بهم (فصبروا) (٤) يرمون بالنبل حتى قتلوا، قال: فقام أبو أيوب فزعًا حتى ⦗٢٨٦⦘ أتى عبد الرحمن فقال: (أصبرتهم؟) (٥) لقد سمعت رسول اللَّه ﷺ ينهى عن صبر البهيمة، وما أحب (أني صبرت) (٦) دجاجة وأن لي كذا وكذا، (قال) (٧): فأعظم ذلك، فدعا عبد الرحمن بغلمان له (أربعة) (٨) فأعتقهم مكان الذي صنع (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن تعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ روم کے علاقہ میں جہاد کرنے کے لیے گئے اور رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی حضرت ابو ایوب انصاری بھی ہمارے ساتھ تھے۔ اور حضرت معاویہ کے زمانے میں لوگوں پر حضرت عبدالرحمن بن خالد بن ولید امیر تھے۔ ہم آپ کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا : ابھی امیر کے پاس چار گاؤ خر لائے گئے۔ تو اس نے حکم دیا اور ان کو بغیر چارہ کھلائے باندھ دیا گیا۔ ان کو تیر مارے گئے یہاں تک کہ ان کو مار دیا۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو ایوب انصاری گھبرا کر اٹھے یہاں تک کہ آپ حضرت عبدالرحمن کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : کیا تم نے ان جانوروں کو چارہ کھلائے بغیر ہی باندھے رکھا ؟ البتہ تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانور کو بھوکا پیاسا قید میں رکھنے سے منع فرمایا۔ اور میں پسند نہیں کرتا کہ میں ایک مرغی کو بھوکا پیاسا قید میں رکھوں اور مجھے اس کے بدلے میں اتنا اور اتنا مال ملے پس یہ تو بہت بڑامعاملہ ہے اس پر حضرت عبدالرحمن نے اپنے چار غلاموں کو بلایا اور اپنے اس فعل کے بدلے ان چاروں کو آزاد کردیا۔
حدیث نمبر: 29776
٢٩٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (شعبة) (١) عن عدي ابن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن المثلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 29777
٢٩٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن الحسن عن هياج بن عمران البرجمي (عن) (١) عمران بن حصين وسمرة بن جندب قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن المثلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین اور حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 29778
٢٩٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن عبد اللَّه بن حفص عن يعلى بن مرة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "قال اللَّه: لا تمثلوا بعبادي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ ان کو مثلہ مت بناؤ۔
حدیث نمبر: 29779
٢٩٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو الأحوص عن منصور عن طلق بن حبيب في قوله: ﴿فَلَا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ﴾ [الإسراء: ٣٣]، قال: أن (تقتل) (٢) غير قاتلك، أو تمثل بقاتلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت طلق بن حبیب نے اللہ رب العزت کے قول { فَلاَ یُسْرِفْ فِی الْقَتْلِ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی : کہ تم قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرو یا تم اپنے قاتل کو مثلہ بنادو۔
حدیث نمبر: 29780
٢٩٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خصيف عن سعيد ابن جبير ﴿فَلَا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ﴾: (قالا) (١): أن يقتل اثنين بواحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے اللہ رب العزت کے قول { فَلاَ یُسْرِفْ فِی الْقَتْلِ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی کہ دو لوگوں کو ایک کے بدلے قتل کردیا جائے ۔
حدیث نمبر: 29781
٢٩٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا بعث سرية قال: "لا تمثلوا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی لشکر بھیجتے تو ارشاد فرماتے : تم مثلہ ہرگز مت کرنا۔
حدیث نمبر: 29782
٢٩٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عقبة بن خالد السكوني عن موسى بن محمد ابن إبراهيم قال: حدثني أبي عن أبي سعيد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يمثل بالبهائم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانوروں کو مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔