حدیث نمبر: 29761
٢٩٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن رجل توضأ فصب ماء في الطريق، قال حماد: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے وضو کر کے باقی بچا ہوا پانی راستہ میں بہادیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت حماد نے فرمایا : اسے ضامن بنایا جائے اور حضرت حکم نے فرمایا : اسے ضامن نہیں بنایاجائے گا۔
حدیث نمبر: 29762
٢٩٧٦٢ - وقال الحكم: لا يضمن.
حدیث نمبر: 29763
٢٩٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر في القصاب والقصار ينضح بابه قال: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے قصائی اور دھوبی جو اپنے دروازے پر پانی بہاتے ہیں اس بارے میں آپ نے یوں فرمایا : اس کو ضامن بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29764
٢٩٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن شعبة عن الحكم وحماد في الرجل السوقي ينضح بين يدي بابه فيمر به إنسان فيزلق فيعنت قال حماد: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس دکاندار کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے دروازے کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کیا اتنے میں وہاں سے کوئی شخص گزرا اور وہ پھسل گیا پس اس کو چوٹ آگئی حضرت حماد نے فرمایا اس دکاندار کو ضامن بنایا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا : اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29765
٢٩٧٦٥ - وقال الحكم: لا يضمن.