حدیث نمبر: 29760
٢٩٧٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد في رجل (قطعت) (١) يده في السرقة، ثم قطع رجل يده الأخرى بعد، قال: فيها نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا چوری کی سزا میں ہاتھ کاٹ دیا گیا پھر کسی آدمی نے اس کے بعد اس کا دوسراہاتھ بھی کاٹ دیا۔ اس بارے میں حضرت جابر بن زید نے فرمایا اس میں نصف دیت لازم ہوگی۔