حدیث نمبر: 29744
٢٩٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن علي بن الأقمر قال: وجدت مملوكًا لنا كان يعمل في بئر في دار عتبة، فخاصمته إلى شريح فقال: بينتك أنهم أكرهوه، وإلا أقسم لك من أهل الدار من شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر نے ارشاد فرمایا : میں نے ہمارے ایک غلام کو پایا جو عتبہ کے گھر میں موجود کنویں میں کام کرتا تھا میں نے اس کا معاملہ حضرت شریح کے سامنے پیش کیا تو آپ نے فرمایا : تم واضح کرو کہ انہوں نے اس کو مجبور کیا تھا ورنہ گھر والوں میں سے جس کو تم چاہو گے تمہارے لیے وہ قسم اٹھا لے گا۔
حدیث نمبر: 29745
٢٩٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال لي ابن شهاب: ليس في العبد قسامة، ولا (ترد) (١) به القسامة، إنما هي الأثمان كهيئة الحق يدعى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب نے مجھ سے فرمایا : غلام میں قسامت نہیں ہے اور نہ ہی قسامت اسے لوٹا سکتی ہے بیشک یہ تو قسمیں ہیں، حق کی طرح جس کا دعویٰ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 29746
٢٩٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قضى هشام ابن عبد الملك في عبد أيوب مولى نافع بخمسين يمينًا على أيوب، فحلف فأخذ ثمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ ہشام بن عبدالملک نے ایوب کے غلام مولی ابن نافع کے بارے میں ایوب پرپچاس قسموں کا فیصلہ فرمایا : پس اس نے قسم اٹھا لی اور اس کی قیمت لے لی۔