کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جو عورت سے زبردستی کرتا ہے اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیتا ہے
حدیث نمبر: 29734
٢٩٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن داود عن عمرو بن شعيب أن رجلًا استكره امرأة فأفضاها فضربه عمر الحد وغرمه ثلث ديتها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے زبردستی کی اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیاتو حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اور اسے اس کی دیت کے تہائی حصے کا ذمہ دار بنایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29734
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29734، ترقيم محمد عوامة 28475)
حدیث نمبر: 29735
٢٩٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن خالد بن عبد اللَّه عن خالد الحذاء عن أبان بن عثمان أنه رفع إليه رجل تزوج جارية فأفضاها، فقال فيها ⦗٢٧٧⦘ هو وعمر بن عبد العزيز: إن كانت ممن يجامع مثلها فلا شيء عليه، وإن كانت ممن لا يجامع مثلها فعليه ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد حذا فرماتے ہیں کہ حضرت أبان بن عثمان کے سامنے ایسے آدمی کو پیش کیا گیا جس نے ایک لڑکی سے شادی کی اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیا تو اس بارے میں آپ نے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا : اگر تو وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع کیا جاتا ہے تو اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اور اگر وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع نہیں کیا جاتا تو اس شخص پر تہائی دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29735
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29735، ترقيم محمد عوامة 28476)
حدیث نمبر: 29736
٢٩٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شيخ عن قتادة عن زيد بن ثابت في الرجل يعقر (١) المرأة قال: إذا أمسك (أحدهما عن الآخر) (٢) فالثلث، وإن لم يمسك فالدية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے عورت کے دونوں راستوں کو ایک کردیا، یوں ارشاد فرمایا : جب ان دونوں راستوں میں سے ایک دوسرے کو بند کردے تو تہائی دیت لازم ہوگی اور اگر بندنہ کرے تو مکمل دیت ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29736
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29736، ترقيم محمد عوامة 28477)