کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جس کے خصیتین پھاڑ دیے گئے ہوں
حدیث نمبر: 29733
٢٩٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن عمرو بن شعيب قال: كتب إلى عمر في امرأة أخذت بأنثيى رجل فخرقت الجلد ولم تخرق الصفاق (قال) (١) عمر لأصحابه: ما ترون في هذا؟ قالوا: اجعلها بمنزلة الجائفة، فقال عمر: (لكني) (٢) أرى غير ذلك، أرى أن فيها نصف ما في الجائفة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو ایک ایسی عورت کے بارے میں خط لکھا گیا جس نے ایک آدمی کے دونوں خصیتین کو پکڑا اور ظاہری کھال کو پھاڑ دیا اور اندرونی کھال کو نہیں پھاڑا حضرت عمر نے اپنے اصحاب سے پوچھا ! تمہاری اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ انہوں نے کہا : آپ اس کو جائفہ زخم کے درجہ میں رکھ لیں اس پر حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : لیکن میری رائے اس کے علاوہ ہے میری رائے یہ ہے کہ اس میں جائفہ کی دیت کا نصف ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29733
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ ليث بن أبي سليم ضعيف، وعمرو بن شعيب لم يدرك عمر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29733، ترقيم محمد عوامة 28474)