حدیث نمبر: 29731
٢٩٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد وأبو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن عمر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لا يقتل الوالد بالولد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : باپ کو بیٹے کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29732
٢٩٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن فضيل عن ليث عن مجاهد وعطاء قال: لا يقاد الرجل من والديه وإن قتلاه صبرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : آدمی کا اس کے والدین سے قصاص نہیں لیاجائے گا اگرچہ ان دونوں نے اسے قید کر کے قتل کیا ہو۔