حدیث نمبر: 29729
٢٩٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس عن علي أن رجلين أتيا عليًا فشهدا على رجل أنه سرق فقطع يده، ثم جاء بآخر فقالا: هو هذا، قال: فاتهمهما على هذا، وضمنهما دية الأول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی کہ اس نے چوری کی ہے آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ پھر وہ دونوں ایک دوسرے آدمی کو لے آئے اور کہنے لگے وہ چو ر تو یہ ہے پس آپ نے ان دونوں پر اس وجہ سے تہمت لگائی اور آپ نے ان دونوں کو پہلے شخص کی دیت کا ضامن بنایا۔