حدیث نمبر: 29679
٢٩٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: سمعت سالم بن عبد اللَّه يقول وقد تيسر قوم من بني ليث ليحلفوا الغد في القسامة فقال: يا لعباد اللَّه لقوم يحلفون على ما لم يروه ولم يحضروه ولم يشهدوه، ولو كان لي -أو إلي- من الأمر شيء لعاقبتهم أو لنكلتهم أو لجعلتهم نكالًا، وما قبلت لهم شهادة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : جبکہ بنو لیث کی ایک قوم اس بات کے لیے تیار ہوگئی تیہ کہ وہ اگلے دن قسامۃ کے معاملہ میں قسم اٹھائے گی اس پر آپ نے فرمایا : اے اللہ کے بندو ! قوم کے لوگ قسم اٹھائیں گے ایسی بات پر جو انہوں نے نہیں دیکھی اور نہ وہ موجود تھے اور نہ وہ اس پر گواہ تھے۔ اور اگر مجھے اس معاملہ میں اختیار ہوتا تو میں ان کو ضرور سزا دیتا یا یوں فرمایا : کہ میں ان کو عبرتناک سزا دیتا یا میں ان کو قابل عبرت بنا دیتا اور میں ان کی گواہی قبول نہ کرتا۔
حدیث نمبر: 29680
٢٩٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (حجاج) (١) بن أبي عثمان قال: حدثني أبو رجاء مولى أبي قلابة عن أبي قلابة أن عمر بن عبد العزيز أبرز سريره يوما للناس ثم أذن لهم فدخلوا عليه، فقال: ما (تقولون) (٢) في القسامة؟ (فأضب) (٣) الناس فقالوا: نقول القسامة القود بها حق، وقد أقادت بها الحلفاء، فقال: ما تقول يا أبا قلابة؟ ونصبني للناس، قلت: يا أمير المؤمنين عندك أشراف العرب ورؤوس الأجناد، أرأيت لو أن خمسين منهم شهدوا على رجل بحمص أنه قد سرق ولم يروه: أكنت تقطعه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک دن لوگوں کے سامنے اپنا تخت ظاہر کیا پھر آپ نے ان سب کو اجازت دی اور وہ آپ کے پاس آگئے آپٖ نے پوچھا ! تم لوگ قسامۃ کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ لوگ غور و فکر کرنے لگے اور کہنے لگے قسامت کے ذریعہ قصاص لینا برحق ہے اور تحقیق خلفاء نے اس کے ذریعہ قصاص لیا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا اے ابو قلابہ ! تم کیا کہتے ہو ؟ اور انہوں نے ہی مجھے لوگوں کا مشورہ دیا تھا۔ میں نے کہا اے امیرالمومنین ! آپ کے پاس عرب کے معزز لوگ اور لشکروں کے سردار موجود ہیں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ان میں سے پچاس آدمی حمص کے ایک آدمی کے خلاف گواہی دیں کہ اس نے چوری کی ہے حالانکہ انہوں نے اس کو نہیں دیکھاتو کیا آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں میں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو کبھی قتل نہیں کیا مگر ان تین باتوں میں سے ایک کی وجہ سے، ایک وہ آدمی جو اپنے نفس کے گناہ کی وجہ سے قتل کیا گیا یا وہ آدمی تو جو اپنے محصن ہونے کے باوجود زنا کرے یا وہ آدمی جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرے اور اسلام سے مرتد ہوجائے۔
حدیث نمبر: 29681
٢٩٦٨١ - قلت: وما قتل رسول اللَّه ﷺ أحدًا قط، إلا في إحدى ثلاث خصال: رجل يقتل (يحريرة) (١) نفسه، أو رجل زنى بعد إحصان، أو رجل حارب اللَّه ورسوله وارتد عن الإسلام (٢).