کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس مقتول کا بیان جو دو محلوں کے درمیان پایا گیا ہو
حدیث نمبر: 29676
٢٩٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن أبي جعفر أن عليًا كان إذا وجد القتيل بين (القريتين) (١) قاس ما بينهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جب مقتول شخص دو محلوں کے درمیان مرا ہوا پایا جاتا تو حضرت علی رضی اللہ عنہان دونوں کے درمیان پیمائش کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29676
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29676، ترقيم محمد عوامة 28429)
حدیث نمبر: 29677
٢٩٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الشعبي قال: (قتل) (١) قتيل بين حيين من همدان بين وادعة و (خيوان) (٢)، فبعث (معهم عمر) (٣) المغيرة ابن شعبة فقال: انطلق معهم فقس ما بين القريتين، فأيهما كانت أقرب فالحق بهم القتيل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ایک مقتول شخص جس کا تعلق ھمدان سے تھا وہ وادعہ اور خیوان کے درمیان مردہ حالت میں پایا گیا تو حضرت عمر نے ان لوگوں کے ساتھ حضرت مغیرہ بن شعبہ کو بھیجا اور فرمایا : تم ان کے ساتھ جاؤ اور دونوں بستوں کے درمیان فاصلہ کی پیمائش کرو۔ پس ان دونوں میں سے مقتول کے جو بھی قریب ہو تو اس مقتول کو ان بستی والوں سے ملاد و۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29677
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29677، ترقيم محمد عوامة 28430)
حدیث نمبر: 29678
٢٩٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث بن (الأزمع) (١) قال: وجد قتيل باليمن بين وادعة (وأرحب) (٢) فكتب عامل عمر إليه، فكتب إليه عمر أن قس ما بين الحيين، فإلى أيهما كان أقرب فخذهم به (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن ازمع نے فرمایا : یمن کے علاقہ وادعہ اور ارحب کے درمیان ایک مقتول پایا گیا تو حضرت عمر کے گورنر نے آپ کو اس بارے میں خط لکھا ؟ حضرت عمر نے اس گورنر کو جواب لکھا کہ تم ان دونوں محلوں کے درمیان پیمائش کرو پس ان دونوں سے وہ مقتول جس کے قریب ہو تو اس کے بدلہ ان کو پکڑ لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29678
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29678، ترقيم محمد عوامة 28431)