حدیث نمبر: 29668
٢٩٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن حماد عن إبراهيم قال: إذا لم تبلغ القسامة كرروا حتى يحلفوا خمسين يمينًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب تک قسم انتہاء کونہ پہنچ جائے تو تم تکرار کرو یہاں تک کہ وہ پچاس قسمیں اٹھا لیں ۔
حدیث نمبر: 29669
٢٩٦٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن ابن سيرين عن شريح قال: جاءت قسامة فلم يوفوا خمسين [فردد عليهم القسامة حتى أوفوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : قسامت کا موقع آیا اور لوگوں نے پچاس قسمیں پور ی نہیں کیں تو آپ نے ان پر قسمیں لوٹائیں یہاں تک کہ انہوں نے پوری کیں۔
حدیث نمبر: 29670
٢٩٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن هشام عن ابن سيرين (عن شريح) (١) قال: إذا كانوا أقل من خمسين] (٢) (ردت) (٣) عليهم الأيمان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : جب وہ لوگ پچاس سے کم ہوں تو ان پر قسمیں لوٹائی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 29671
٢٩٦٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن يزيد الهذلي عن أبي مليح أن عمر بن الخطاب ردد عليهم الأيمان] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ان لوگوں پر قسموں کو دوبارہ لوٹایا۔
حدیث نمبر: 29672
٢٩٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا كانوا أقل من خمسين ردت عليهم الأيمان الأول فالأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب وہ لوگ پچاس سے کم ہوں تو ان پر قسمیں لوٹائی جائیں گی اول فالا ول کے اعتبار سے۔
حدیث نمبر: 29673
٢٩٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا بن أبي الزناد عن أبيه عن عمر بن عبد العزيز أنه ردد الأيمان على سبعة نفر (في القسامة) (١) أحدهم (خالي) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعز یز نے قسامۃ کے معاملہ میں سات آدمیوں کے گروہ پر قسمیں لوٹائیں، ان میں ایک میرے ماموں بھی تھے۔
حدیث نمبر: 29674
٢٩٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا نقص من الخمسين في القسامة رجل لم يجزها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : جب قسامۃ میں پچاس افراد میں سے ایک آدمی بھی کم ہو تو ہم اس کو جائز قرار نہیں دیتے۔
حدیث نمبر: 29675
٢٩٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن شهاب قال: (أما) (١) الذي عليه الناس اليوم (فترديد) (٢) الأيمان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب نے ارشاد فرمایا : بہر حال آج وہ صورتحال جس پر لوگ قائم ہیں تو اس میں تو قسموں کو دوبارہ لوٹایا جائے گا۔