کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کابیان جو آدمی کو قتل کردے بایں طور پر کہ دوسرے نے اس کو پکڑ لیا ہو
حدیث نمبر: 29616
٢٩٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن أمية قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في رجل أمسك رجلًا، وقتله آخر، أن يقتل القاتل ويحبس الممسك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جس نے ایک آدمی کو پکڑ لیا اور دوسرے نے اسے قتل کردیا، یوں فیصلہ فرمایا کہ قاتل کو قتل کردیاجائے گا اور پکڑنے والے کو قید کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29617
٢٩٦١٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن علي أنه قضى (بقتل) (١) القاتل، و (بحبس) (٢) الممسك] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قاتل کو قتل کرنے اور پکڑنے والے کو قید کرنے کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 29618
٢٩٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يمسك الرجل (ويقتله) (١) آخر قال: يقتل القاتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی کو پکڑ لیا ہو اور دوسرے نے اس کو قتل کردیا ؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : قاتل کو قتل کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29619
٢٩٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت سليمان بن موسى (يقول) (١): الاجتماع فينا على (المقتول) (٢) أن يمسك الرجل ويضربه الآخر فهما شريكان عندنا في دمه، يقتلان جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن موسیٰ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : ہمارے میں مقتول پر شریک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ : وہ آدمی کو پکڑ لے اور دوسرا شخص اس کو مارے پس وہ دونوں شخص اس کے خون میں ہمارے نزدیک شریک ہوئے ان دونوں کو اکٹھا قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29620
٢٩٦٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير أن عليًا أتي برجلين قتل أحدهما وأمسك الآخر، فقتل الذي (قتل) (١) وقال للذي أمسك: أمسكته للموت، فأنا أحبسك في السجن حتى (تموت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی لائے گئے ان میں سے ایک نے قتل کیا تھا اور دوسرے نے پکڑا تھا پس آپ نے قتل کرنے والے کو تو قتل کردیا اور جس نے پکڑا تھا اس سے آپ نے فرمایا : تو نے اسے موت کے لیے پکڑا تھا پس میں تجھے جیل میں قید کروں گا یہاں تک کہ تو بھی مرجائے۔