حدیث نمبر: 29579
٢٩٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما كان من قتل بسلاح (عمدٍ) (١) ففيه القود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو قتل ارادے سے اسلحہ کے ساتھ ہو تو اس میں قصاص ہوگا۔
حدیث نمبر: 29580
٢٩٥٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: قال علي: العمد كله قود] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہر عمد کی صورت میں قصاص ہوگا۔
حدیث نمبر: 29581
٢٩٥٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن عامر و (الحسن) (١) وابن سيرين وعمرو بن دينار قالوا: العمد قود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی، حسن بصری، حضرت ابن سیرین اور حضرت عمرو بن دینار نے ارشاد فرمایا : عمد میں قصاص ہوگا۔
حدیث نمبر: 29582
٢٩٥٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن عمرو بن دينار عن طاوس عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "العمد قود إلا أن يعفو ولي المقتول" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عمد کی صورت میں قصاص ہوگا مگر یہ کہ مقتول کا سرپرست معاف کردے۔
حدیث نمبر: 29583
٢٩٥٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي والحكم وحماد قالوا: ما كان من ضربة بسوط أو عصى أو حجر فكان دون النفس فهو عمد وفيه القود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی ، حضرت حکم اور حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : جو کوئی ضرب کوڑے یا لاٹھی یا پتھر کے ساتھ ہو اور جان سے کم بھی ہو تو وہ عمد ہوگا اور اس میں قصاص ہوگا۔