حدیث نمبر: 29521
٢٩٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن (ابن) (١) سيرين قال: حمل رجل ابنه على فرس (ليشوره) (٢) فنخس به (صوت به) (٣) فقتله، فجعل ديته على عاقتله ولم يورث الأب شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین نے ارشادفرمایا : ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو گھوڑے پر سوار کیا تا کہ وہ اپنی طاقت کا مظاہر کر کے دکھائے پس اس نے اس کی سرین میں کیل چبھویا اور آواز لگائی پس اس نے اس طرح اس کو مار دیا تو آپ نے اس کی دیت اس کے خاندان والوں پر ڈالی اور اس باپ کو کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔
حدیث نمبر: 29522
٢٩٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: الرجل يقتل ابنه خطأ قال: (تعقله) (١) عاقلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو اپنے بیٹے کو غلطی سے قتل کردے ؟ آپ نے فرمایا : اس کے خاندان والے اس کی دیت ادا کریں گے۔
حدیث نمبر: 29523
٢٩٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عمرو بن دينار أن عبد الملك بن مروان جاءه رجل قتل أباه (أو) (١) أخاه، فقال: في مالك خاصة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان کے پاس ایک آدمی آیا جس نے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا تھا تو آپ نے فرمایا : تیرے مال میں خاص طور پر۔