کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس امام کا بیان جو حد نافذ کرنے میں غلطی کرجائے
حدیث نمبر: 29520
٢٩٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حرمي بن عمارة عن شعبة قال: سألت (الحكم) (١) وحمادًا عن رجلين شهدا على رجل فقطعت يده، فنظروا فإذا أحد الشاهدين عبد، قالا: يضمن الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے دو آدمیوں کے بارے میں دریافت کیا جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، پھر لوگوں نے غور کیا تو ان دونوں گواہوں میں سے ایک غلام تھا اس صورت میں کیا حکم ہوگا ؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : امام کو ضامن بنایا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29520
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29520، ترقيم محمد عوامة 28279)