حدیث نمبر: 29488
٢٩٤٨٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عبد الكريم عن علي وعبد اللَّه (قالا) (١): العمد السلاح] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : قتل عمد اسلحہ سے مارنے کی صورت میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29489
٢٩٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن بن جريج عن عطاء مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے حضرت عطاء کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 29490
٢٩٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عمن حدثه عن سعيد بن المسيب قال: العمد بالإبرة فما فوقها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : قتل عمد سوئی یا اس سے بڑی چیز کی صورت میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29491
٢٩٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن الشعبي عن مسروق قال: العمد بالحديدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : عمد لوہے کے ٹکڑے سے مارنے کی صورت میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29492
٢٩٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الشعبي قال: كل شيء بحديدة فهو عمد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ہر وہ زخم جو لوہے کے ٹکڑے سے لگا ہو وہ عمد شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 29493
٢٩٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: لا يقاد من ضارب إلا أن يضرب بحديدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مارنے والے سے قصاص نہیں لیا جائے گا مگر یہ کہ وہ کسی لوہے کی چیز سے مارے۔
حدیث نمبر: 29494
٢٩٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن أبي عازب عن النعمان بن بشير قال: (قال) (١): رسول اللَّه ﷺ: "كل شيء خطأ إلا السيف ولكل خطأ (أرش) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر چیز کے ذریعہ زخم دینا خطاء ہوسکتا ہے مگر تلوار کے ساتھ اور ہر خطا کی صورت میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29495
٢٩٤٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: العمد بالسلاح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : عمد اسلحہ کے ذریعے ہوتا ہے۔