کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
حدیث نمبر: 29477
٢٩٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص کتاب اللہ کے حکم سے قصاص میں مرگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔
حدیث نمبر: 29478
٢٩٤٧٨ - وعن حجاج عن عمير بن (سعيد) (١) عن قتادة عن خلاس عن علي أنه قال: من مات (في قصاص) (٢) بكتاب اللَّه فلا دية له (٣).
حدیث نمبر: 29479
٢٩٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن سعيد عن قتادة عن سعيد) (١) عن عمر مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید نے حضرت عمر سے مذکو رہ ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا ہے۔
حدیث نمبر: 29480
٢٩٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن في الرجل يقتص منه فيموت: لا دية له، قتله كتاب اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سے قصاص لیا جارہا تھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی اس پر حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس کو دیت نہیں ملے گی۔ اس کو کتاب اللہ نے قتل کیا۔
حدیث نمبر: 29481
٢٩٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (يونس عن) (١) الحسن في الرجل يموت في القصاص قال: لا دية له.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے اس شخص کے بارے میں جس کی قصاص کے دوران موت واقع ہوگئی۔ آپ نے یوں فرمایا : اس کو دیت نہیں ملے گی۔
حدیث نمبر: 29482
٢٩٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن شيخ من أهل البصرة عن أبي نضرة عن أبي سعيد أن أبا بكر وعمر قالا: من قتله حد فلا عقل له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو حد کے جاری ہونے نے قتل کردیاتو اس کی کوئی دیت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 29483
٢٩٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد في الرجل يقام عليه الحد فيموت (قالا) (١): لا دية له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی پر حد قائم کی جارہی تھی کہ اس کی اس دوران موت واقع ہوگئی تو اس بارے میں حسن بصری اور محمد نے فرمایا : اس کو دیت نہیں ملے گی۔
حدیث نمبر: 29484
٢٩٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن عمير بن (سعيد) (١) قال: قال علي: إذا أقيم على الرجل الحد في الزنى أو سرقة أو قذف فمات فلا دية له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب آدمی پر حد زنا یا حد سرقہ یا حد قذف لگائی گئی اور اس حالت میں اس کی وفات ہوگئی تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔
حدیث نمبر: 29485
٢٩٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن أبي حصين عن عمير بن (سعيد) (١) النخعي قال: قال علي: ما كنت لأقيم على رجل حدا فيموت فأجد في نفسي منه شيئًا، إلا صاحب الخمر (لو مات) (٢) وديته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید نخعی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں نے جب کسی پر حد قائم کی اور اس کی موت واقع ہوگئی تو مجھے اس کے بارے میں اپنے دل میں کوئی بات محسوس نہیں ہوئی مگر شراب پینے والے کے متعلق کہ اگر وہ مرگیا تو اس کی دیت ادا کروں گا۔ اور سفیان نے اتنا اضافہ نقل کیا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں کوئی طریقہ جاری نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 29486
٢٩٤٨٦ - وزاد سفيان: وذلك أن رسول اللَّه ﷺ لم يسنه (١).
حدیث نمبر: 29487
٢٩٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (سعيد) (١) عن مطر عن عطاء عن عبيد بن عمير أن [عليًا (وعمر) (٢)] (٣) (قالا) (٤): من قتله قصاص فلا دية له (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جو شخص قصاص میں قتل ہوگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔