کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک شخص دوسرے شخص پر گرنے یا اس پر حملہ کرنے کے بارے میں
حدیث نمبر: 29448
٢٩٤٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن (أبي) (١) عون عن شريح أن غلامًا وثب على آخر، فتنحى الأسفل وانكسرت ثنية الأعلى، فضمن الأعلى ولم يضمن الأسفل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عون فرماتے ہیں کہ ایک بچہ نے دوسرے پر چھلانگ ماری نیچے والا وہاں سے ہٹ گیا اور اوپر والے کا دانت ٹوٹ گیا تو حضرت شریح نے اوپر والے کو ضامن قرار دیا نہ کر نیچے والے کو۔
حدیث نمبر: 29449
٢٩٤٤٩ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا) (١) عمران بن (حدير) (٢) عن أبي مجلز قال: لو صرع رجل على رجل فمات أحدهما ضمن الباقي، (قال) (٣): قلت: لم؟ قال: لأنه (لا يطل دم مسلم) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ارشاد فرمایا : اگر ایک آدی کسی پر گرگیا پھر ان دونوں میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی تو بچنے والا ضمان دے گا راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا : کیوں ؟ آپ نے فرمایا : اس لیے کہ مسلمان کا خون رائیگاں قرار نہں دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29450
٢٩٤٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم أن غلامين (كانا) (١) يلعبان (التحية) (٢) فصرع أحدهما الآخر، فشُج أحدهما وانكسرت ثنية الآخر، فضمن (الأعلى الأسفل) (٣) ولم يضمن (الأسفل الأعلى) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ دو بچے کھیل رہے تھے کہ ایک نے دوسرے کو پچھاڑا جس سے ایک کے سر میں چوٹ لگ گئی اور دوسرے کا دانت ٹوٹ گیا۔ ابراہیم نے اوپر گرنے والے کو نیچے والے کا ضامن بنایا اور نیچے والے کو اوپر والے کا ضامن بنایا۔
حدیث نمبر: 29451
٢٩٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (سفيان) (١)، عن ⦗٢٠٦⦘ أبي حصين، عن شريح في رجل وقع على رجل من فوق بيت فمات الأعلى قال شريح: (٢) أضمن الأرض؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی گھر کے اوپر سے کسی آدمی پر گرا تو اوپر سے گرنے والا مرگیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا کیا میں زمین کو ضامن بناؤں ؟
حدیث نمبر: 29452
٢٩٤٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سريج) (١) قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إن مات الأسفل ضمن الأعلى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اگر نیچے والا مرجائے تو اوپر سے گرنے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29453
٢٩٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن علي بن أبي طالب قال: كان (غلامان) (١) يلعبان فوثب أحدهما على ظهر صاحبه، فانكسرت ثنية الأعلى، وشج الأسفل، فضمن بعضهم بعضًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : دو بچے کھیل رہے تھے ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے کمر پر چھلانگ ماری تو اوپر والے کے دانت ٹوٹ گئے اور نیچے والے کے سر پر چوٹ آئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض کا ضامن بنایا۔
حدیث نمبر: 29454
٢٩٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل وقع على رجل (من) (١) فوق بيت فمات أحدهما، قال: يضمن الحي منهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ایسے شخص کے بارے میں جو گھر کی چھت سے کسی پر گرا تو ان میں سے ایک مرگیا۔ آپ نے یوں فرمایا : ان دونوں میں سے زندہ کو ضامن بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29455
٢٩٤٥٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا (أبو بكر عن) (٢) مغيرة عن إبراهيم في رجل وثب على رجل فانكسرت ثنية الواثب، وشج الموثوب عليه، فأبطل ثنية الواثب وضمنه شجة الموثوب عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی پر چھلانگ ماری تو چھلانگ مارنے والے کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے اور جس پر چھلانگ ماری تھی اس کے سر پر چوٹ آئی تو ابراہیم نے چھلانگ مارنے والے کے دانتوں کو باطل قرار دیا اور جس پر چھلانگ مار ی گئی تھی اس کے زخم کا ضامن بنایا۔