کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس جھکی ہوئی دیوار کا بیان کہ جس کے مالک کے خلاف اس کے جھکے ہونے کی گواہی د ی گئی ہو
حدیث نمبر: 29444
٢٩٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: إذا (شهد) (١) على صاحب الحائط المائل فوقع فأصاب فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب جھکی ہوئی دیوار کے مالک کے خلاف گواہی دی گئی پھر وہ دیوار کسی پر گرپڑی اور وہ شخص مرگیا تو وہ مالک ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29445
٢٩٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن شريح قال: إذا كان حائط الرجل مائلًا فأشهد عليه ضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : جب آدمی کی دیوار جھکی ہوئی ہو اور اس کے بارے میں اس کے خلاف گواہی دے دی گئی تو وہ شخص ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29446
٢٩٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ سے ابراہیم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 29447
٢٩٤٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء الخفاف عن سعيد عن قتادة أنه كان يقول: في الحائط المائل إذا (شهدوا) (١) على صاحبه فقتل إنسانًا فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ جھکی ہوئی دیوار کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ جب لوگ اس کے مالک کے خلاف گواہی دے دیں پھر اس سے کوئی انسان مرگیا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔