حدیث نمبر: 29428
٢٩٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن سماك بن الفضل أن رجلًا (خنق صبيًا) (١) على أوضاح له، قال: فكتب (فيه) (٢) إلى عمر (بن) (٣) عبد العزيز، فكتب (٤) أن يقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن فضل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی بچہ کا اس کی پازیب سے گلا گھونٹ کر اسے مار دیا راوی کہتے ہیں : اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا : اس شخص کو قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 29429
٢٩٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: إذا خنقه حتى (يقتله) (٢) قتل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہاشم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کسی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا تو قاتل کو بھی قصاصاً قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29430
٢٩٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن جابر ⦗٢٠١⦘ (عن عامر) (٢) قال: إذا خنق الرجل الرجل فلم يرفع عنه حتى يقتله فهو قود، وإذا رفع عنه ثم مات فدية مغلظة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے دوسرے آدمی کا گلا گھونٹا اور اس کو نہیں چھوڑا یہاں تک کہ اسے قتل کردیا تو اس صورت میں قصاص ہوگا ۔ اگر اس نے اسے چھوڑ دیا اس کے بعد وہ مرا تو اس پر دیت مغلظہ ہے۔
حدیث نمبر: 29431
٢٩٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم أن رجلًا خنق رجلًا فقتله، فجعلت عليه الدية مغلظة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جس نے کسی آدمی کو گلا گھونٹ کر ماردیا تو حضرت حکم نے فرمایا اس پر سخت خون بہا لازم کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29432
٢٩٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو قتيبة وأبو داود الطيالسي عن شعبة عن حماد قال: هو خطأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : یہ قتل خطا ہے۔