کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے جو شخص حدود حرم یا حرمت کے مہینوں میں قتل کرے اس کی دیت میں اضافہ نہیں ہوگا
حدیث نمبر: 29420
٢٩٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن مغيرة عن إبراهيم قال: دية الذي يقتل في الحرم وغير الحرم سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : حدود حرم اور حدود حرم کے علاوہ میں قتل کرنے والے کی دیت برابر ہے۔
حدیث نمبر: 29421
٢٩٤٢١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ديتهما سواء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : ان دونوں کی دیت برابر ہے۔
حدیث نمبر: 29422
٢٩٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا قتل في البلد الحرام وفي غير البلد الحرام فالدية واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو حدود حرم اور غیر حدود حرم میں قتل کرے تو اس کی دیت ایک ہی ہوگی۔
حدیث نمبر: 29423
٢٩٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال (١): حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن قال: لا يزاد (على) (٢) دية واحدة -مثل قول إبراهيم-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ایک دیت پر اضافہ نہیں کیا جائے گا ابراہیم کے قول کی طرح۔
حدیث نمبر: 29424
٢٩٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (١) ابن طاوس عن أبيه قال: (تُغلّظ) (٢) الدية في الشهر الحرام والحرمة (والمحرم) (٣) وفي الجار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : سخت خون بہا لیا جائے گا حرمت کے مہونحں میں قتل کرنے والے سے، حدود حرم میں ، احرام کی حالت میں اور پڑوسی کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 29425
٢٩٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "في الجار وفي الشهر الحرام تغليظ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پڑوسی کو قتل کرنے میں اور حرمت کے مہینوں میں قتل کرنے میں سخت خون بہا ہے۔
حدیث نمبر: 29426
٢٩٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عمرو بن دينار وسليمان الأحول (أنهما) (١) سمعا طاوسًا يقول: في الحرم والشهر ⦗٢٠٠⦘ الحرام (والجار) (٢) تغليظ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار اور سلیمان احول فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : حدود حرم میں، حرمت کے مہینوں میں، اور پڑوسی کے قتل کرنے میں سخت خون بہا ہوگا۔
حدیث نمبر: 29427
٢٩٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: لا يزاد الذي يُقتل في الحرم (على دية الذي يقتل في (الحل) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : حدود حرم میں قتل کرنے والے کی دیت میں مقام حل میں قتل کرنے والے کی دیت سے اضافہ نہیں کیا جائے گا۔