کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 29413
٢٩٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عبد الرحمن بن أبي (زيد) (١) عن نافع بن جبير عن ابن عباس قال: يزاد في دية المقتول في أشهر الحرم أربعة آلاف، والمقتول في (الحرم) (٢) يزاد في ديته أربعة آلاف، قيمة دية الحرمي عشرين ألفًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حرمت کے مہینوں میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں چار ہزار درہم کا اضافہ ہوگا اور حرم کی حدود میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں بھی چار ہزار درہم کا ضافہ ہوگا۔ اور حرم کی حدود میں رہنے والے شخص کی دیت میں بیس ہزار درہم کا اضافہ ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29413
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29413، ترقيم محمد عوامة 28180)
حدیث نمبر: 29414
٢٩٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن عمرو بن عبد اللَّه عن عكرمة (أبى) (١) عمر بن الخطاب: قضى بالدية على أهل القرى أثني عشر ألفًا وقال: إن الزمان يختلف وأخاف عليكم الحكام بعدي، فليس على أهل القرى زيادة في تغليظ عقل ولا في الشهر الحرام ولا الحرمة، (٢) عقل أهل القرى فيه (تغليظ) (٣) لا زيادة فيه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے بستی والوں پر بارہ ہزار درہم دیت کا فیصلہ کیا۔ اور ارشاد فرمایا : میرے بعد تم پر مقرر ہونے والے حکام کے بارے میں مجھے ڈر ہے۔ پس بستی والوں پر دیت کو مغلظ بنانے میں اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی حرمت کے مہینوں میں اور نہ ہی حرم کی حدود میں اور بستی والوں کی دیت مغلظہ ہے اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29414
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29414، ترقيم محمد عوامة 28181)
حدیث نمبر: 29415
٢٩٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن أبيه أن عثمان قضى في امرأة قُتلت في (الحرام) (١) بدية وثلث دية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے حرم کی حدود میں قتل ہونے والی عورت کے بارے میں ایک مکمل دیت اور مزید تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29415
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29415، ترقيم محمد عوامة 28182)
حدیث نمبر: 29416
٢٩٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار وعطاء قالوا: إذا قتل في البلد الحرام فدية وثلث دية، وإذا قتل في الشهر الحرام وهو محرم فدية مغلظة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب حضرت سلیمان بن یسار اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب کسی نے حدود حرم میں قتل کیا تو دیت اور تہائی دیت ہوگی اور حرمت والے مہینوں میں احرام کی حالت میں قتل کیا تو دیت مغلظہ لازم ہوگی یعنی سخت قسم کا خون بہا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29416
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29416، ترقيم محمد عوامة 28183)
حدیث نمبر: 29417
٢٩٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن قيس بن سعد عن عطاء وسعيد بن جبير ومجاهد أنهم قالوا: في الذي يقتل في الحرم دية (وثلث دية) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے اس شخص کے بارے میں جس نے حرمت کے مہینوں میں قتل کردیا انہوں نے یوں فرمایا : دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی اور ان میں سے کسی ایک نے یوں فرمایا : (راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا) جس نے حدود حرم میں قتل کیا تو ایک دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29417
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29417، ترقيم محمد عوامة 28184)
حدیث نمبر: 29418
٢٩٤١٨ - وقال أحدهم: -أحسبه قال: سعيد بن جبير- والذي يقتل في الحرم دية وثلث دية.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29418
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29418، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 29419
٢٩٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال: في الرجل يقتل في الحرم أو في أشهر الحرم دية وثلث دية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جس نے حدود حرم میں یا حرمت کے مہینوں میں قتل کیا، دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29419
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29419، ترقيم محمد عوامة 28185)