کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دیت کس پر لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 29382
٢٩٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم عن (مقسم) (١) عن ابن عباس قال: كتب رسول اللَّه ﷺ كتابًا بين المهاجرين والأنصار (٢) أن يعقلوا معاقلهم، وأن يفدوا (عانيهم) (٣) بالمعروف والإصلاح (٤) بين المسلمين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار اور مہاجرین کے درمیان ایک دستاویز لکھی : وہ ان کی زمانہ جاہلیت کی دیت ادا کریں گے اور ان کے قیدیوں کو چھڑائیں گے نیکی اور مسلمانوں کے درمیان اصلاح و درستگی کی نیت سے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29382
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29382، ترقيم محمد عوامة 28150)
حدیث نمبر: 29383
٢٩٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن الشعبي قال: جعل رسول اللَّه ﷺ عقل قريش (على قريش) (١) وعقل الأنصار على الأنصار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کی دیت قریش پر اور انصار کی دیت انصار پر ڈالی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29383
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ الشعبي تابعي، وابن أبي ليلى سيئ الحفظ.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29383، ترقيم محمد عوامة 28151)
حدیث نمبر: 29384
٢٩٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عيسى) (١) بن يونس عن الأعمش عن إبراهيم أن رسول اللَّه ﷺ جعل العقل على العصبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیت کی ادائیگی عصبی رشتہ داروں پر مقرر فرمائی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29384
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، إبراهيم ليس صحابيًا.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29384، ترقيم محمد عوامة 28152)
حدیث نمبر: 29385
٢٩٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: اختصم علي والزبير في (ولاء) (١) موالي صفية (إلى عمر) (٢) فقضى ⦗١٩٢⦘ عمر بالميراث للزبير، وبالعقل على علي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر حضرت صفیہ کے آزاد کردہ غلاموں کی ولاء کا معاملہ لے کر حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت عمر نے وراثت کا فیصلہ حضرت زبیر کے حق میں کیا اور دیت حضرت علی رضی اللہ عنہ پر لازم کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29385
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29385، ترقيم محمد عوامة 28153)
حدیث نمبر: 29386
٢٩٣٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني عبد العزيز (بن عمر قال: كتب إليّ عمر بن عبد العزيز) (١) في رجل قال مواليه: لا (نعقل) (٢) عنه، فكتب إلى القاضي أن ألزمهم العقل، فما أشك أنهم كانوا، (آخذي) (٣) ميراثه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالعزیز بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمربن عبدالعزیز کو ایک ایسے آدمی کے بارے میں خط لکھا گیا کہ جس کے آقاؤں نے یوں کہا تھا کہ ہم اس کی طرف سے دیت ادا نہیں کریں گے پس آپ نے قاضی کو خط لکھا کہ وہ ان لوگوں پر دیت لازم کرے اس لیے کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اس کی وراثت لینے والے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29386
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29386، ترقيم محمد عوامة 28154)
حدیث نمبر: 29387
٢٩٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان أن عمر ابن عبد العزيز (كتب) (١): لو لم يدع قرابةً إلا مواليه كانوا أحقَّ الناس بميراثه فأحمل عليهم عقله كما يرثونه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے خط لکھا : قرابت و رشتہ داری کو نہیں چھوڑا مگر اس کے موالی نے وہ ہی لوگوں میں اس کی وراثت کے زیادہ حقدار ہیں لہذا ان ہی پر اس کی دیت کا بوجھ ڈالو جیسا کہ وہ اس کے وارث بنتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29387
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29387، ترقيم محمد عوامة 28155)
حدیث نمبر: 29388
٢٩٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: الميراث للرحم والجرائر على من أعتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : وراثت رشتہ داروں کے لیے ہوگی اور جنایت کے ضمان آزاد کرنے والے پر لازم ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29388
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29388، ترقيم محمد عوامة 28156)
حدیث نمبر: 29389
٢٩٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أعتقه قوم (و) (١) أعتق أباه آخرون، قال: (يتوارثان) (٢) بالأرحام، وجنايتهما على عاقلة مواليهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کو اس کی قوم نے اور اس کے باپ کو دوسرے لوگوں نے آزاد کیا۔ آپ نے یوں فرمایا : وہ دونوں رشتہ داری کی وجہ سے ایک دوسرے کے وارث بنیں گے اور ان کی جنایت کا ضمان ان کے آقاؤں کے خاندان پر لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29389
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29389، ترقيم محمد عوامة 28157)
حدیث نمبر: 29390
٢٩٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن (١) حماد قال: جناية المولى على عاقلة مواليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : آزاد کردہ غلام کی جنایت کا ضمان اس کے آقا کے خاندان پر لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29390
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29390، ترقيم محمد عوامة 28158)
حدیث نمبر: 29391
٢٩٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن مجاهد أن رجلًا أتى عمر فقال: إن رجلًا أسلم على يدي فمات وترك ألف درهم، فتحرجت منها فرفعتها إليك، فقال: أرأيت لو جنى جناية على من كانت تكون؟ قال: علي، قال: فميراثه لك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آ کر کہنے لگا : ایک آدمی نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا پھر اس کی وفات ہوگئی اور اس نے ایک ہزار درہم چھوڑے پس میں اس کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ معاملہ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس پر حضرت عمر نے پوچھا : تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر وہ شخص کوئی جنایت کرتا تو اس کا ضمان کس پر لازم ہوتا ؟ اس آدمی نے کہا : مجھ پر آپ نے فرمایا : اس کی وراثت بھی تمہیں ملے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29391
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29391، ترقيم محمد عوامة 28159)
حدیث نمبر: 29392
٢٩٣٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: العقل على من له الميراث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا : دیت ان لوگوں پر لازم ہوگی جن کو وراثت ملتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29392
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29392، ترقيم محمد عوامة 28160)
حدیث نمبر: 29393
٢٩٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أبي القوم أن يعقلوا عن مولاهم (١)، قال عطاء: إن أبي أهله والناس أن يعقلوا عنه فهو مولى المصاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا : اگر لوگ اپنے آزاد کردہ غلام کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں ؟ حضرت عطاء نے جواب دیا : اگر اس غلام کے گھر والے اور لوگ اس کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں تو وہ اس شخص کا آزاد کردہ غلام شمار ہوگا جس کو مصیبت پہنچی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29393
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29393، ترقيم محمد عوامة 28161)
حدیث نمبر: 29394
٢٩٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: قال عمر فيه: إذا والى الرجل رجلًا فله ميراثه، وعلى عاقلته عقله (١).
مولانا محمد اویس سرور
اما م زہری فرماتے ہیں کہ اس بارے میں حضرت عمر نے یوں ارشاد فرمایا : جب آدمی نے کسی آدمی کی مدد کی تو مدد کرنے والا تو اس کی وراثت کا حقدار ہوگا اور اس کے خاندان والوں پر اس کی دیت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29394
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29394، ترقيم محمد عوامة 28162)
حدیث نمبر: 29395
٢٩٣٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل تولى قوما قال: إذا عقل عنهم فهو منهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ایسے آدمی کے بارے میں کہ جس نے کسی قوم سے تعلق جوڑ لیا ہو۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا : جب یہ ان لوگوں کی طرف سے دیت بھی ادا کرے تو یہ انہیں میں سے شمار ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29395
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29395، ترقيم محمد عوامة 28163)