کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا پس اس کے بعض اولیاء نے اس کا خون معاف کردیا
حدیث نمبر: 29376
٢٩٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن زيد بن وهب قال: رأى رجل مع أمرأته رجلًا فقتلها، فرفع إلى عمر فوهب بعض إخوتها نصيبه له، فأمر عمر سائرهم أن يأخذوا الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن وھب نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھا تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ اس آدمی کو حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو اس عورت کے چند بھائیوں نے دیت میں سے اپنا حصہ اس شخص کو ھبہ کرد یا تو حضرت عمر نے ان سب کو دیت لینے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 29377
٢٩٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في رجل قتل رجلًا متعمدًا فعفا بعض الأولياء، فرفع ذلك إلى عمر فقال لعبد اللَّه: قل فيها، فقال: أنت أحق أن تقول (١) يا أمير المؤمنين، فقال عبد اللَّه: إذا عفا بعض الأولياء فلا قود، يحط عنه (حصة) (٢) الذي عفا، (و) (٣) لهم بقية الدية، فقال عمر: (ذاك) (٤) الرأي، ووافقت ما في نفسي (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے کسی شخص کو عمداً قتل کردیا تو مقتول کے بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا پھر یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہا، آپ اس بارے میں کچھ فرمائیے حضرت عبداللہ نے فرمایا : اے امیر المومنین ! ویسے آپ کچھ کہنے کے زیادہ حقدار ہیں پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا : جب بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا تو قصاص نہیں ہوگا اور مقتول کے ذمہ سے معاف کرنے والوں کا حصہ ختم کردیا جائے گا۔ اور ان لوگوں کو بقایا دیت ملے گی اور اس پر حضرت عمر نے فرمایا : یہ درست رائے ہے : اور تم نے میرے دل میں موجود بات کی موافقت کی۔
حدیث نمبر: 29378
٢٩٣٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيسى عن الشعبي قال: إذا عفا بعض الورثة (يتبع) (١) العفو من ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : جب بعض ورثہ نے معاف کردیا تو اس معافی کی اتباع کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 29379
٢٩٣٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز أنه قال: من عفا فلا نصيب له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے معاف کردیا تو اسے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔
حدیث نمبر: 29380
٢٩٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه قال: إذا عفا بعض أولياء الدم فهي الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : جب بعض سرپرستوں نے خون معاف کردیا تو دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29381
٢٩٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الزهري قال: صاحب (العفو أولى بالدم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : معاف کرنے والا خون کا زیادہ حقدار ہے۔