حدیث نمبر: 29350
٢٩٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن سالم عن الشعبي عن عمر قال: الزوج والمرأة لا عفو لهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : خاوند اور بیوی ان دونوں کو معاف کرنے کا حق نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 29351
٢٩٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن أبي معشر عن إبراهيم قال: ليس للزوج ولا للمرأة عفو في الدم، إنما العفو إلى أولياء المقتول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : شوہر اور بیوی کو خون میں معاف کرنے کا اختیار نہیں اس لیے کہ معاف کرنے کا اختیار مقتول کے اولیاء کو حاصل ہے۔
حدیث نمبر: 29352
٢٩٣٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن الحسن قال: ليس للزوج ولا للمرأة عفو في الدم، وإن عفا أحد من الورثة جاز عفوه وصارت الدية.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : شوہر اور بیوی کو خون مں ا معاف کرنے کا اختیار نہیں اور اگر ورثہ میں سے کوئی معاف کردے تو اس کا معاف کردینا جائز ہے اور دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29353
٢٩٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن صاعد بن مسلم عن الشعبي في رجل قتل وترك ابنته وأخته وامرأتيه، فعفت إحدى المرأتين قال الشعبي: ليس للمرأة عفو، إلا امرأة لها رحم (ماسة) (١) وسهم في الميراث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کو قتل کردیا گیا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک بیٹی ایک بہن اور دو بیویاں چھوڑیں اور اس کی دونوں بیویوں میں سے ایک نے شوہر کا خون معاف کردیا۔ اس پر امام شعبی نے ارشاد فرمایا : عورت کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے مگر اس عورت کو جو مقتول کی ذی رحم محرم ہو اور اس کا میراث میں حصہ بنتا ہو۔