کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا پھر اس کی بیوی نے اس کا خون معاف کردیا
حدیث نمبر: 29345
٢٩٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن يزيد (الجعفي) (١) عن الشعبي في الرجل يقتل (فتعفو) (٢) المرأة، قال: يؤدي القاتل (سبعة) (٣) أثمان الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید جعفی فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اس شخص کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا، پس اس کی بیوی نے اپنے خاوند کا خون معاف کردیا آپ نے یوں ارشاد فرمایا : قاتل دیت کے سات ثمن دے گا۔
حدیث نمبر: 29346
٢٩٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء إن امرأة عفت عن دم زوجها، قال: صارت دية ويرفع عنه الثمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشادفرمایا : عورت اپنے خاوند کے خون کو معاف کر دے تو بھی لازم ہوگی اور دیت سے آٹھواں حصہ معاف ہوگا۔
حدیث نمبر: 29347
٢٩٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) صالح عن ليث عن طاوس في امرأة قتل زوجها فعفت، قال: عفوها جائز، ويرفع نصيبها من الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ایسی عورت کے بارے میں کہ جس کا خاوند قتل کردیا گیا ہو پس اس نے خاوند کے قاتل کو معاف کردیا، آپ نے ارشاد فرمایا : اس کا معاف کرنا جائز ہے اور عورت کا حصہ دیت میں سے ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 29348
٢٩٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن إبراهيم قال: لكل ذي سهم عفو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : ہر حصہ والے کو معافی کا حق حاصل ہے۔
حدیث نمبر: 29349
٢٩٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة عن الحكم وحماد أنهما (قالا) (١): في الرجل يقتل الرجل فتعفو المرأة، قالا: من عفى من رجل أو امرأة فإنه ⦗١٨٥⦘ (يدرأ) (٢) عنه (القتل) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے آدمی کو قتل کردیا پھر اس کی بیوی نے اسے معاف کردیا۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا جس نے ایسے آدمی یا عورت کو معاف کیا تو اس نے اس سے قتل کے گناہ کو معافی کے ذریعہ دور کردیا۔