حدیث نمبر: 29319
٢٩٣١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام (عن حجاج) (١) عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده أن أبا بكر وعمر كانا لا يقتلان الحر ⦗١٧٩⦘ (بقتل) (٢) العبد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اس آزاد آدمی کو قتل نہیں کرتے تھے جس نے غلام کو قتل کردیا ہو۔
حدیث نمبر: 29320
٢٩٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن الحكم عن علي وعبد اللَّه أنهما قالا: إذا قتل الحر العبد فهو به (قود) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : جب آزاد آدمی غلام کو قتل کردے تو اس کو قصاصاً قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29321
٢٩٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقتل العبد بالحر والحر بالعبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : غلام کو آزاد کے بدلے اور آزاد کو غلام کے بدلے قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29322
٢٩٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن (سهيل) (١) بن أبي صالح عن سعيد بن المسيب قال: سألته عن رجل حر قتل مملوكًا؟ قال: يقتل به، ثم رجعت إليه، فقال: يقتل به، (ثم قال) (٢): واللَّه لو اجتمع عليه أهل اليمن لقتلتهم به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہیل بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے کسی غلام کو قتل کردیا ہو ؟ آپ نے فرمایا : اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا راوی کہتے ہیں : میں پھر دوبارہ آپ کے پاس آیا آپ نے فرمایا : اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر اس غلام کے قتل پر سارے یمن والے بھی جمع ہوجائیں تو اس غلام کے بدلے میں میں ان سب کو قتل کردوں گا۔
حدیث نمبر: 29323
٢٩٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سهيل بن أبي صالح قال: سألت سعيد بن المسيب عن (الحر) (١) (يقتل) (٢) العبد عمدًا، قال: اقتله (٣) (ولو اجتمع عليه أهل اليمن) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہیل بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس آزاد آدمی کے متعلق پوچھا جس نے غلام کو عمداً قتل کردیا ہو ؟ آپ نے فرمایا اس کو بھی قتل کردو اگرچہ یمن والے بھی اس کے خون پر جمع ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 29324
٢٩٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا علي بن صالح عن أبي الوضين قال: سألت الشعبي عن الحر يقتل العبد عمدًا قال: أقتله به صاغرًا لئيمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الوضین فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی سے اس آزاد آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے غلام کو عمداً قتل کردیا ؟ آپ نے فرمایا ! اس غلام کے بدلے اس ذلیل اور کمنہس کو قتل کردو۔
حدیث نمبر: 29325
٢٩٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: لا يقاد الحر من العبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمربن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : آزاد آدمی کو غلام کے بدلے قصاصاً قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29326
٢٩٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: يقتل الرجل بعبد غيره، ولا يقتل بعبده كما لو قتل ابنه لم يقتل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں فرماتے ہوئے سنا آدمی کو کسی دوسرے کے غلام کو قتل کرنے کی وجہ سے تو قتل کیا جائے گا لیکن اپنے غلام کی وجہ سے قتل نہیں کیا جائے گا جیسا کہ اگر ا س نے اپنے بیٹے کو قتل کیا تو بدلے میں اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29327
٢٩٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: وسمعت سفيان يقول: لا يقتل الرجل بعبده ويعزر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : آدمی کو اپنے غلام کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا البتہ سزا دی جائے گی۔