حدیث نمبر: 29310
٢٩٣١٠ - حدثنا أبو بكر قاله: حدثنا عبد الرحيم (١) عن قتادة عن الحسن عن سمرة بن جندب قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من قتل عبده قتلناه ومن جدع عبده جدعناه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ! جس شخص نے اپنے غلام کو قتل کیا ہم بدلے میں اسے قتل کریں گے اور جس نے اپنے غلام کی ناک کاٹ دی تو ہم اس کی ناک کاٹ دیں گے۔
حدیث نمبر: 29311
٢٩٣١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: إذا قتل عبده عمدًا قتل به] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کسی شخص نے اپنے غلام کو عمداً قتل کردیا تو بدلے میں اس شخص کو قصاصاً قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29312
٢٩٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقتل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس قاتل کو بھی بدلے میں قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29313
٢٩٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يقتل عبده عمدًا قال: أراه يقتل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا جو اپنے غلام کو عمداً قتل کردے ؟ آپ نے فرمایا ! میری رائے میں اس شخص کو بدلے میں قتل کیا جائے گا۔