حدیث نمبر: 29294
٢٩٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن ⦗١٧٣⦘ (عبد اللَّه) (١) قال: (تستوي) (٢) جراحات الرجال والنساء في السن والموضحة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : دانت اور سر کے زخم کی چوٹ میں آدمیوں اور عورتوں کے زخم برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 29295
٢٩٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن (إبراهيم عن) (٢) شريح قال: أتاني عروة البارقي من عند عمر أن جراحات الرجال والنساء (تستوي) (٣) في السن والموضحة، وما فوق ذلك فدية (المرأة) (٤) على النصف من دية الرجل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ البارقی حضرت عمر کے پاس سے میری طرف تشریف لائے اور کہا کہ حضرت عمر نے فرمایا ہے دانت اور سر کی چوٹ میں آدمیوں اور عورتوں کے زخم برابر ہیں اور جو زخم اس سے بڑا ہو تو عورت کی دیت آدمی کی دیت سے نصف ہوگی۔
حدیث نمبر: 29296
٢٩٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن (الشيباني عن) (١) الشعبي عن شريح أن هشام بن هبيرة كتب إليه (يسأله) (٢)، فكتب إليه أن دية المرأة على النصف من دية الرجل [إلا في السن والموضحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہشام بن ھبیرہ نے حضرت شریح کو خط لکھ کر سوال کیا تو حضرت شریح نے ان کو جواب لکھا عورت کی دیت آدمی کی دیت سے نصف ہے مگر دانت اور سر کے زخم میں۔
حدیث نمبر: 29297
٢٩٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا وابن أبي ليلى عن الشعبي قال: كان علي يقول: دية المرأة في الخطأ على النصف من دية الرجل] (١) فيما دق وجل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے عورت کی دیت آدمی کی دیت سے (خطاء کی صورت میں) نصف ان اعضاء میں جو بالکل ٹوٹ گئے اور مکمل ختم ہوگئے۔ اور حضرت ابن مسعود فرمایا کرتے تھے عورت کی دیت خطاء کی صورت میں آدمی کی دیت سے نصف ہوگی مگر دانت اور گہرے زخم میں پس ان دونوں کی دیت اس میں برابرہوگی اور حضرت زید بن ثابت فرمایا کرتے تھے عورت کی دیت خطاء کی صورت میں آدمی کی دیت کی مانند ہوگی یہاں تک کہ وہ دیت کے تہائی حصہ تک پہنچے پس جو زخم اس سے زائد ہو تو اس کی نصف دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29298
٢٩٢٩٨ - وكان ابن مسعود يقول: (١) دية المرأة في الخطأ على النصف من دية الرجل، إلا السن والموضحة فهما فيه سواء (٢).
حدیث نمبر: 29299
٢٩٢٩٩ - وكان زيد بن ثابت يقول: دية المرأة في الخطأ مثل دية الرجل حتى تبلغ ثلث الدية، فما زاد (فهي) (١) على النصف (٢).
حدیث نمبر: 29300
٢٩٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن زيد ابن ثابت أنه قال: يستوون إلى الثلث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مردوں اور عورتوں کے زخم نصف دیت تک برابر ہیں اور جب نصف سے بڑھ جائیں تو اس میں بھی نصف دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29301
٢٩٣٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ابن عون عن الحسن قال: (تستوي) (١) جراحات (الرجال والنساء) (٢) (إلى) (٣) النصف، فإذا بلغت النصف فهي على النصف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری نے ارشاد فرمایا : آدمیوں اور عورتوں کے زخم نصف دیت تک برابر ہیں اور جب نصف سے بڑھ جائیں تو اس میں بھی نصف دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29302
٢٩٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: تعاقل المرأة الرجل إلى الثلث: إصبعها كإصبعه، وسنها كسنه، (وموضحتها) (١) كموضحته، ومنقلتها كمنقلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : عورت آدمی کو تہائی تک دیت ادا کرے گی، عورت کی انگلی آدمی کی انگلی کی طرح ہوگی اور اس کا دانت آدمی کے دانت کی طرح اور اس کا گہرا زخم اس کے گہرے زخم کی طرح اور اس کے سر کا زخم آدمی کے سر کے زخم کی طرح ہوگا۔
حدیث نمبر: 29303
٢٩٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني وإسماعيل ⦗١٧٥⦘ عن الشعبي عن علي قال: (تستوي) (١) جراحات (النساء والرجال) (٢) في كل شيء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : عورتوں اور آدمیوں کے زخم ہر عضو میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 29304
٢٩٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن ذكوان أبي الزناد عن عمر بن عبد العزيز قال في موضحة المرأة ومنقلتها وسنها: مثل الرجل في الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن ذکوان ابو الزناد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : عورت کے گہرے زخم اور سر کے زخم میں جس سے ہڈیوں کے ریزے برآمد ہوں اور دانت میں آدمی کے مثل ہے دیت میں۔
حدیث نمبر: 29305
٢٩٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن (رجل عن) (٢) عروة بن الزبير قال: منقلتها (وموضحتها) (٣) وسنها مثل الرجل في الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر نے ارشاد فرمایا : عورت کے سر کا زخم، گہرا زخم اور اس کے دانت کا ٹوٹنا دیت میں آدمی کے مثل ہے۔
حدیث نمبر: 29306
٢٩٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن قال: قلت لسعيد بن المسيب: كم في هذه من المرأة (يعني) (١) الخنصر؟ فقال: عشر من الإبل، قال: قلت: في هذين -يعني الخنصر والتي تليها- (فقال) (٢): عشرون، (قال) (٣): قلت: (فهؤلاء) (٤) -يعني (الثلاثة) (٥) - قال: ثلاثون، قال: قلت: ففي هؤلاء -وأومأ إلى الأربع- قال: عشرون، قال: قلت: ⦗١٧٦⦘ حين آلمت جراحها وعظمت مصيبتها كان الأقل لأرشها، قال: أعراقي أنت؟ قال: قلت: عالم متثبت أو جاهل متعلم، قال: يا ابن أخي السنة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیعہ بن ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعیدبن مسیب سے دریافت کیا عورت کی چھنگلی ٹوٹنے میں کیا لازم ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : دس اونٹ، میں نے پوچھا : اور ان دونوں میں یعنی چھنگلی اور اس کے ساتھ ملی ہوئی انگلی میں ؟ آپ نے فرمایا : بیس اونٹ، میں نے پوچھا ! ان تین انگلیوں میں کیا لازم ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : تیس اونٹ میں نے چاروں انگلیوں کی طرف اشارہ کر کے پوچھا ! ان میں کیا لازم ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : بیس اونٹ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی ؟ جب اس کا درد بڑھ گیا اور تکلیف زیادہ ہوگئی تو اس کی دیت کم کیوں ہوئی ؟ آپ نے فرمایا : کیا تم عراق کے رہنے والے ہو ؟ میں نے عرض کی محقق عالم بہتر ہے یا جاہل طالبعلم ! آپ نے جواب دیا : اے میرے بھتیجے یہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 29307
٢٩٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن الحكم بن عتيبة قال: كتب شريح إلى هشام بن هبيرة أن دية المرأة على النصف من دية الرجل إلا السن والموضحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ہشام بن ھبیرہ کو خط لکھا : عورت کی دیت آدمی کی دیت سے نصف ہے مگر دانت اور سر کے زخم میں۔
حدیث نمبر: 29308
٢٩٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عمر بن عبدالعزیز ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : آدمی عورت کی ثلث دیت کا تاوان دے گا۔
حدیث نمبر: 29309
٢٩٣٠٩ - وعن مكحول عن عمر بن عبد العزيز أنهما (قالا) (١): يعاقل الرجلُ المرأة في ثلث ديتها ثم يختلفان.