حدیث نمبر: 29196
٢٩١٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن معمر عن الزهري قال: قال المغيرة بن شعبة: قال رسول اللَّه ﷺ: "المرأة تعقل عنها عصبتها ويرثها بنوها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورت کی طرف سے اس کے باپ کے رشتہ دار دیت ادا کریں گے اور اس کے بیٹے اس کے وارث بنیں گے۔
حدیث نمبر: 29197
٢٩١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي سمعته يقول: ولد المرأة (الذكر) (١) أحق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كانت جناية عقل عصبتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامرشعبی کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ عورت کی نر اولاد زیادہ حقدار ہوگی عورت کے غلاموں کی وراثت کی اس کے خاندانی رشتہ داروں سے اور اگر اس نے کوئی جنایت کی تو اس کے خاندانی رشتہ دار اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔
حدیث نمبر: 29198
٢٩١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن (فراس عن الشعبي عن) (١) شريح في امرأة اعتقت رجلًا ثم ماتت، قال: الولاء لولدها والعقل عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایسی عورت کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو آزاد کیا پھر وہ مرگئی آپ نے یوں ارشاد فرمایا : اولاد اس کے بچوں کے لیے ہوگی اور دیت اس کے خاندانی رشتہ داروں پر لازم ہوگی۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عامر شعبی فرمایا کرتے تھے ولاء اس عورت کے بچوں کو ملے گی اور دیت کے خاندانی رشتہ داروں پر لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29199
٢٩١٩٩ - [قال: وكان عامر يقول: الولاء لولدها، والعقل عليهم] (١).
حدیث نمبر: 29200
٢٩٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر البُرْسَاني عن ابن جريج عن عطاء قال: يعقل عن المرأة عصبتها، وإن كان لها ولد (ذكور) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : عورت کی طرف سے دیت اس کے خاندانی رشتہ دار ادا کریں گے اگرچہ اس عورت کے لڑکے بھی ہوں۔