کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو غلام سے اس کے آقا کی اجازت کے بغیر کام لیتا ہو
حدیث نمبر: 29190
٢٩١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم قال: قال علي: من استعمل مملوك قوم صغيرًا أو كبيرًا فهو ضامن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے کسی قوم کے چھوٹے یا بڑے غلام سے کا م لیا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29191
٢٩١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر عن علي قال: من استعان صغيرًا حرًا أو عبدًا فعنت فهو ضامن، ومن استعان كبيرًا لم يضمن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے کسی چھوٹے آزاد بچے سے یا غلام سے مدد طلب کی اور وہ بچہ تکلیف میں مبتلا ہوگیا تو و ہ شخص ضامن ہوگا اور جس شخص نے کسی بڑے سے مدد طلب کی تو وہ ضامن نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29192
٢٩١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: إذا استعنت مملوك قوم فأنت ضامن لما أصابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب تو نے کسی قوم کے غلام سے مدد طلب کی تو اس کو پہنچنے والی مصیبت کا تو ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29193
٢٩١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الرجل يأمر الصبي بالشيء يعمله بغير إذن أهله (فيهلك) (١) الصبي، قال: عليه الضمان، فإن كان استأمر أهله فلا ضمان عليه، وفي العبد مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے بچہ کو کسی کام کا حکم دیا اور بچہ نے اپنے گھر والوں کی اجازت کے بغیر اس کے حکم پر عمل کیا اور اس وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔ آپ نے یوں فرمایا : اس شخص پر ضمان ہوگا اور اگر اس نے اپنے گھر والوں سے اجازت طلب کی تھی تو اس شخص پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور غلام کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔
حدیث نمبر: 29194
٢٩١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل بن سالم عن ⦗١٥٢⦘ الشعبي قال: سمعته يقول: إذا حمل الرجل على دابته غلامًا لم يحتلم، (فأصاب شيئًا) (٢) فهو على الذي حمله، (فإن) (٣) كان قد بلغ فاصاب شيئًا فهو ضامن، وفي العبد مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے کسی نابالغ بچے کو اپنی سواری پر سوار کیا پھر اس بچے نے کوئی نقصان کردیا تو یہ نقصان سواری پر بٹھانے والے شخص کے ذمہ ہوگا اور اگر بچہ بالغ تھا پھر کسی قسم کا نقصان کردیا تو ہ بچہ ہی ضامن ہوگا اور غلام کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔
حدیث نمبر: 29195
٢٩١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن عطاء قال: إن استأجره بغير إذنهم فمات غرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : اگر اس کو بغیر اجازت کے اجرت پر رکھا اور و ہ مرگیا تو اس صورت میں یہ ضامن ہوگا۔