کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: گھوڑے کے بچھڑے کا بیان جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہاتھا کہ اس نے نقصان پہنچا دیا
حدیث نمبر: 29171
٢٩١٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم أنه سئل عن المهر يتبع أمه قال: هو ضامن؛ لأنه أرسله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے سوال کیا گیا اس گھوڑے کے بچھڑے سے متعلق جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا ؟ آپ نے فرمایا : وہ ضامن ہوگا کیونکہ مالک نے اسے چھوڑا ہے۔
حدیث نمبر: 29172
٢٩١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم في المهر يتبع أمه قال: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس گھوڑے کے بچھڑے کے بارے میں ارشاد فرمایا جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29173
٢٩١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن شعبة عن الحكم وحماد سألتهما عن المهر يتبع أمه فيصيب، قالا: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے پوچھا اس گھوڑے کے بچے کے بارے میں جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا پھر اس نے نقصان پہنچا دیا ؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29174
٢٩١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (البكراوي) (١) عن أشعث عن الحسن قال: لا يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔