حدیث نمبر: 29132
٢٩١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: في العقل الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ زیدنے ارشاد فرمایا : عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29133
٢٩١٣٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في العقل الدية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا ! عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 29134
٢٩١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن (أشعث) (١) عن الحسن في رجل أفزع رجلًا فذهب عقله قال: لو أدركه عمر لضمنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی نے ایک آدمی کو خوفزدہ کیا اور اس کی عقل زائل ہوگئی تو کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر حضرت عمر اس کو پالیتے تو ضرور اس سے ضمان لیتے۔
حدیث نمبر: 29135
٢٩١٣٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سليمان بن (حيان) (١) عن عوف قال: سمعت شيخًا قبل (فتنة) (٢) ابن الأشعث (فنعت نعته) (٣) -قالوا: ذلك أبو المهلب (عم) (٤) (أبي) (٥) قلابة، قال: رمى رجل رجلًا في رأسه بحجر، فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم يقرب النساء، فقضى فيه عمر بأربع ديات] (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے کسی شیخ سے ابن اشعث کے فتنہ سے قبل سنا کہ انہوں نے اس کی صفات بیان کیں۔ ان لوگوں نے فرمایا : یہ ابو المھلب ہیں جو حضرت ابو قلابہ کے چچا ہیں انہوں نے فرمایا ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کے سر میں پتھر مارا تو اس کی قوت سماعت گویائی، عقل اور اس کے آلۂ تناسل کی طاقت زائل ہوگئی اور وہ شخص عورتوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا۔ تو حضرت عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔