حدیث نمبر: 29123
٢٩١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء قال: ما جني على المكاتب فهو له يستعين (به) (١) في كتابته -كذا كان يقول من كان قبلكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جو تاوان ملا ہے وہ اس کے ذریعہ ایسے بدل کتابت میں مدد لے گا۔ تم سے پہلے لوگوں نے ایسا ہی فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 29124
٢٩١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما جني على المكاتب فهو له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جو تاوان کا مال ملا ہے تو وہ ہی اس کا حقدار ہوگا۔
حدیث نمبر: 29125
٢٩١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا جني عليه كان له دون مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں فرماتے ہوئے سنا جب مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں تاوان کا مال ملے گا تو اس کے آقا کے بجائے اس کا ہوگا۔