حدیث نمبر: 28933
٢٨٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت أنه قضى في حلمة ثدي المرأة ربع ديتها، وفي حلمة ثدي الرجل ثمن ديته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت نے عورت کے سر پستان میں اس کے چوتھائی دیت کا، اور آدمی کے سر پستان میں اس کی دیت کے آٹھواں حصہ کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28934
٢٨٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو بكر) (١) عن الشيباني عن [الشعبي قال في الثديين: الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ دونوں پستان کے بدلہ میں کامل دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28935
٢٨٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن] (١) الشعبي قال: في ثدي المرأة فما فوقه الدية كاملة، وفي أحدهما نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان یا اس سے زیادہ میں پوری دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28936
٢٨٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الثديين الدية، وفي أحدهما نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ دونوں پستانوں میں کامل دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28937
٢٨٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: سئل عن ثدي المرأة فقال: فيه نصف الدية، وإذا أصيب بعضه ففيه حكومة (العدل) (١) المجتهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب دیا کہ اس میں آدھی دیت ہے، اور جب پستان کے کچھ حصہ کو نقصان پہنچ جائے تو اس میں ایک عادل مجتہد کا فیصلہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 28938
٢٨٩٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عمرو بن شعيب: قضى أبو بكر في ثدي الرجل إذا ذهبت حلمته (بخمس) (١) من الإبل، وقضى في ثدي المرأة بعشر من الإبل إذا لم يصب إلا حلمة ثديها، فإذا قطع من أصله (فخمسة عشر) (٢) من الإبل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ ابوبکر نے آدمی کے سر پستان اگر ضائع ہوجائیں تو اس میں پانچ اونٹ کا فیصلہ فرمایا اور عورت کے پستان میں دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا جب کہ صرف اس کے سرے کو نقصان پہنچے اور جب جڑ سے پستان کٹ جائے تو پندرہ اونٹوں کا فلہشا فرمایا۔
حدیث نمبر: 28939
٢٨٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني معمر عمن أخبره عن عكرمة أن أبا بكر جعل في حلمة ثدي المرأة مائة دينار، وجعل في حلمة ثدي الرجل خمسين دينارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر نے عورت کے سر پستان میں سو دینار مقرر فرمائے ہیں اور مرد کے سر پستان کے بدلہ میں پچاس دینار مقرر کیے ہیں۔
حدیث نمبر: 28940
٢٨٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني داود بن أبي عاصم أن عبد الملك بن مروان قضى في (قتال) (١) غسان وأصابوا النساء في الثدي بخمسين دينارًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو داؤد بن ابی عاصم نے خبر دی ہے کہ عبدالملک بن مروان نے فیصلہ فرمایا غسان کے قتال میں اور انہوں عورتوں کو نقصان پہنچایا تھا پستان کے بدلہ میں پچاس دینار کا۔
حدیث نمبر: 28941
٢٨٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان قال: بلغني عن إبراهيم قال: في ثدي المرأة نصف الدية، وفي ثدي الرجل حكومة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان میں آدھی دیت ہے اور مرد کے پستان میں عادل آدمیوں کا فیصلہ ہے۔
حدیث نمبر: 28942
٢٨٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن محمد بن راشد عن مكحول قال: ثدي المرأة نصف عقلها وإن كانت عاقرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول کا ارشاد ہے عورت کے پستان میں اس کی دیت کا نصف ہے اگرچہ وہ عورت بانجھ ہو۔