حدیث نمبر: 28923
٢٨٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الزهري قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في الصلب الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریڑھ کی ہڈی میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28924
٢٨٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وأبو معاوية عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: في الصلب الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے مروی ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں کامل دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28925
٢٨٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الصلب الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا فرمان ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28926
٢٨٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن الزهري قال: اتفق أهل العلم (أن) (١) في الصلب الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ علماء کا اتفاق ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28927
٢٨٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن يعلى بن عطاء عن عبد اللَّه بن مسلم عن سعيد بن جبير قال: في الصلب الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28928
٢٨٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر في صلب الرجل إذا كسر ثم جبر بالدية كاملة، إذا كان لا يحمل له، وبنصف الدية إذا كان يحمل له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ ابوبکر نے آدمی کی ریڑھ کی ہڈی کے بارے میں فرمایا کہ جب وہ ٹوٹ جائے اور بوجھ نہ اٹھا سکے تو پوری دیت ہے اور اگر بوجھ اٹھا سکے تو آدھی دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28929
٢٨٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: إن أصيب الصلب أو كسر فجبر (وانقطع) (١) منيه (فالدية) (٢) (وافية) (٣)، (فإن لم) (٤) ينقطع المني وكان في الظهر ميل فإنه (يرى فيه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ اگر ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے پھر جڑ جائے اور اس کی منی منقطع ہوجائے (یعنی کوئی ایسا نقصان ہوجائے کہ اس کی نسل آگے نہ چل سکے) تو اس کی دیت کا مل ہوگی اور منی منقطع نہ ہو اور اس کی کمر میں کچھ ٹیڑھا پن ہو تو اس میں دیکھا جائے گا (یعنی بقدر نقصان دیت ہوگی)
حدیث نمبر: 28930
٢٨٩٣٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سألت عطاء عن الصلب يكسر قال: الدية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے کمر کے بارے میں سوال کیا جب وہ ٹوٹ جائے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28931
٢٨٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني محمد بن الحارث بن سفيان أن محمد (بن عبد اللَّه) (١) بن (أبي) (٢) ربيعة (٣) أخبره أنه قال: حضرت ابن الزبير في رجل كسر صلبه فاحدودب، ولم يقعد وهو يمشي وهو محدودب فقال: امش فمشى، فقضى له (بثلثي) (٤) الدية (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبداللہ کا ارشاد ہے کہ میں ابن زبیر کے پاس ایسے آدمی کے مقدمہ کے بارے میں حاضر ہوا کہ جس کی کمر ٹوٹ گئی تھی پھر وہ کھڑا ہوگیا اور بیٹھ نہیں سکتا تھا وہ کھڑا ہو کر چلتا تھا تو ابن زبیر نے کہا کہ (اس آدمی کو) پھر وہ چلا تو ابن زبیر نے اس کے لیے دو تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28932
٢٨٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن عبيدة عن يزيد الضخم عن علي قال: إذا كسر الصلب (فمنع) (١) الجماع ففيه الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جب کمر ٹوٹ جائے اور وہ جماع نہ کرسکے تو اس میں پوری دیت ہوگی۔