حدیث نمبر: 28888
٢٨٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ (١) أمر بالقصاص في سن وقال: "كتاب اللَّه القصاص" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دانت میں قصاص کا حکم دیا ہے اور فرمایا کہ ” کتاب اللہ… “ یعنی اللہ کا فرض کردہ وہ قصاص ہے۔
حدیث نمبر: 28889
٢٨٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أزهر عن محارب بن دثار قال: جاء رجلان إلى شريح قد كسر هذا ضرس هذا، وهذا ضرس هذا قال: هذه (ثنية) (١) بضرس قومًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محارب ابن دثار کا ارشاد ہے کہ دو آدمی شریح کے پاس آئے ایک نے دوسرے کی ڈاڑھ نکال دی تھی اور دوسرے نے اول کی تو انہوں نے فرمایا یہ دانت بھی داڑھ کے بدلے ہوتا ہے لہٰذا تم دونوں چلے جاؤ۔
حدیث نمبر: 28890
٢٨٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي والحسن قالا: ليس في (العظام) (١) قصاص ما خلا السن أو الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حسن کا ارشاد ہے کہ کسی ہڈی میں بھی سر اور دانت کے قصاص نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 28891
٢٨٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: يقاد من السن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ دانت کی وجہ سے قصاص لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 28892
٢٨٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: العين يقاد منها؟ قال: نعم، والسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آنکھ کا قصاص لیا جائے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں اور دانت کا بھی قصاص ہوگا۔