حدیث نمبر: 28878
٢٨٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت أنه (قضى) (١) في الظفر إذا (سقط) (٢) فلم ينبت أو نبت متغيرًا (عشرة) (٣) دنانير، وإن خرج أبيض ففيه (خمسة دنانير) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت سے مروی ہے کہ انہوں نے ناخن میں جب وہ گرجائے اور نہ نکلے یا متغیر ہو کر نکلے دس دینار کا فیصلہ فرمایا اور اگر سفید ناخن نکل آئے تو پانچ دینار کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28879
٢٨٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد الحذاء عن عمرو ابن (هرم) (١) عن جابر بن زيد عن ابن عباس في الظفر إذا اعور (خمس) (٢) دية (الإصبع) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ناخن جب کھوکھلا ہوجائے تو اس میں انگلی کی دیت کا پانچواں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28880
٢٨٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن أشعث بن (سوّار) (٢) عن عبد اللَّه بن ذكوان عن ابن عباس قضى في ظفر رجل أصابه رجل فاعور بعشر دية الإصبع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کے ناخن کے بارے میں کہ جس کو دوسرے آدمی نے خراب کردیا پھر وہ کھوکھلا ہوگیا انگلی کی دیت کے دسویں حصہ کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28881
٢٨٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الظفر إذا نبت (فإن) (١) كان فيه عيب فبعير
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ناخن کے بارے میں کہ جب وہ اگ جائے ارشاد منقول ہے کہ اگر اس میں کوئی عیب ہو تو ایک اونٹ تاوان ہوگا۔
حدیث نمبر: 28882
٢٨٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عمرو ابن شعيب أن عمر بن الخطاب قضى في الظفر إذا أعرنجم وفسد بقلوص (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ عمر بن خطاب نے ناخن میں جب وہ ٹیڑھا اور بےکار ہوجائے تو ایک جوان اونٹنی کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28883
٢٨٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج (عن عبد الكريم) (١) في الظفر إذا لم ينبت ففيه ناقتان، فإن نبتت عمياء ليس لها ⦗٩٨⦘ (وبيص) (٢) ففيها ناقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ جب ناخن توڑا گیا اور دوبارہ نہ نکلا تو اس میں دو اونٹنیاں لازم ہیں اور اگر خرابی کے ساتھ نکلا تو اس میں ایک اونٹنی ہے۔
حدیث نمبر: 28884
٢٨٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد في الظفر إذا لم ينبت ففيه (بنت) (٢) مخاض، فإن لم يوجد ففيه (بنت) (٣) لبون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ ناخن جب نہ اگے تو اس میں ایک دوسرے سال والی اونٹنی ہے اور اگر وہ نہ ہو تو تیرے سال والی اونٹنی ہے۔
حدیث نمبر: 28885
٢٨٨٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج قال: سألت عطاء عن الظفر إذا لم ينبت، فقال: قد سمعت فيه بشيء ولا أدري ما هو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے ناخن کے بارے میں سوال کیا (جب وہ نہ اگے تو کیا ہوگا) انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس میں کچھ سنا ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہے۔
حدیث نمبر: 28886
٢٨٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز بن عمر أن أمراء الأجناد وأهل الرأي اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في الظفر إذا نزع (فعنت) (١) أو (سقط) (٢) أو اسود العشر من دية الإصبع: (عشرة) (٣) دنانير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے یہ بات بتائی ہے کہ اجناد کے امراء اور اہل رائے لوگوں نے عمر بن عبدالعزیز کے لیے اس بات پر اجماع کرلیا ہے کہ ناخن کو جب کھینچا جائے پھر وہ خراب ہوجائے یا گرجائے یا سیاہ ہوجائے تو اس میں انگلی کی دیت کا دسواں حصہ یعنی دس دینار تاوان ہوگا۔
حدیث نمبر: 28887
٢٨٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن عمرو بن (هرم) (١) عن جابر بن زيد عن ابن عباس في الظفر إذا اعور (خمس) (٢) دية الإصبع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ناخن جب کھوکھلا ہوجائے تو اس میں انگلی کی دیت کا پانچواں حصہ ہے۔