حدیث نمبر: 28747
٢٨٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (هشام الدستوائي) (١) عن قتادة ⦗٧٣⦘ عن أبي مجلز أن رجلًا سأل ابن عمر عن (الأعور) (٢) تفقأ عينه، فقال عبد اللَّه بن صفوان: قضى (فيها عمر) (٣) بالدية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابومجلز سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کانے کی آنکھ کے پھوڑنے کی دیت کے بارے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا۔ اس پر عبداللہ بن صفوان نے کہا کہ عمر نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 28748
٢٨٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن عبد ربه عن أبي عياض أن عثمان قضى في أعور أصيبت عينه الصحيحة الدية كاملة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عیاض سے مروی ہے عثمان نے کانے آدمی کے بارے میں کہ جب اس کی صحیح آنکھ کو زخم پہنچے پوری دیت کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28749
٢٨٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن خلاس عن علي في الرجل الأعور إذا أصيبت (عينه) (١) الصحيحة، قال: إن شاء (أن) (٢) تفقأ عينٌ مكان عينٍ، ويأخذ النصف، وإن شاء أخذ الدية كاملة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کانے آدمی کے بارے میں کہ جب اس کی صحیح آنکھ زخمی ہوجائے ارشاد ہے کہ اگر چاہے تو آنکھ کے بدلہ میں آنکھ پھوڑ لے اور دیت آدھی لے لے اور اگر چاہے تو پوری دیت ہی صرف لے۔
حدیث نمبر: 28750
٢٨٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر قال: إذا فقئت عين الأعور ففيها الدية كاملة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے کہ جب کانے کی آنکھ کو پھوڑا جائے تو ا س میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28751
٢٨٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (أسامة) (١) عن سعيد (٢) عن قتادة عن ⦗٧٤⦘ (لاحق) (٣) بن حميد أنه (سأل) (٤) ابن (عمر) (٥) أو سأله رجل عن الأعور تفقأ عينه الصحيحة فقال ابن صفوان: وهو عند ابن عمر قضى فيها عمر بالدية كاملة [فقال: إنما أسألك يا ابن عمر فقال: (تسألني) (٦) وهذا (يحدثك) (٧) أن عمر قضى فيها بالدية كاملة] (٨) (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لاحق بن حمید سے روایت ہے کہ انہوں نے یا کسی اور نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کانے کے بارے میں سوال کیا کہ جب اس کی صحیح آنکھ کو پھوڑ دیا جائے، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ابن صفوان تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا ہے، پھر اس سائل نے کہا کہ اے ابن عمر رضی اللہ عنہما میں آپ سے پوچھتا ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ تو نے مجھ سے سوال کردیا ؟ جب کہ یہ تجھے عمر کی حدیث بیان کر رہا ہے کہ انہوں نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ کیا ہے۔
حدیث نمبر: 28752
٢٨٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة (عن حماد) (١) عن إبراهيم أنه ذكر ما يقولون في الأعور إذا فقئت عينه الصحيحة ولم يكن أخذ للأخرى (أرشًا) (٢) فقالوا: الدية كاملة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کی رائے یہ تھی کہ اگر کسی کانے کی صحیح آنکھ کسی نے پھوڑ دی اور اس نے پہلی آنکھ کا تاوان وصول نہیں کیا تھا تو اب اسے پوری دیت ملے گی۔ بنو کاہل کے کچھ لوگ یہ مقدمہ لے کر حضرت عثمان کے پاس آئے تھے تو انہوں نے دونوں آنکھوں کی دیت دلوائی تھی۔
حدیث نمبر: 28753
٢٨٧٥٣ - فقال إبراهيم: زعم أناس من بني كاهل أن ذلك كان فيهم فقضى (فيها) (١) عثمان دية العينين (كلتيهما) (٢)، فسألنا عن (غور) (٣) ذلك وطلبناه، فلم ⦗٧٥⦘ نجد له (نفاذًا) (٤) (فبرد) (٥) (٦).
حدیث نمبر: 28754
٢٨٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في العين إذا لم (يبق) (١) من بصره غيرها ثم أصيبت الدية كاملة.
مولانا محمد اویس سرور
عمربن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ جب ایک ہی آنکھ رہ گئی ہو پھر اس کو کوئی زخم آجائے تو اس میں پوری دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28755
٢٨٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن (سعيد) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب في أعور فقئت عينه، قال: فيها الدية كاملة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ کانے شخص کی آنکھ کو جب پھوڑا جائے تو اس میں پوری دیت ہے۔