حدیث نمبر: 28724
٢٨٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن غالب (التمار) (١) عن مسروق بن أوس عن أبي موسى عن النبي ﷺ أنه قال: "في الأصابع عشر عشر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ تمام انگلیوں میں دس دس اونٹ دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28725
٢٨٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة عن سعيد عن غالب التمار عن حميد بن هلال عن مسروق بن أوس عن أبى موسى أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الأصابع بعشر من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کے بارے میں دس اونٹ دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28726
٢٨٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن [(مطر) (١) ⦗٦٩⦘ عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول اللَّه ﷺ] (٢) قضى في الأصابع عشر عشر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کی دیت کے بارے میں دس دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28727
٢٨٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في كل إصبع مما هنالك عشر من الإبل" (١).
مولانا محمد اویس سرور
آل عمر کے ایک شخص سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 28728
٢٨٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي عن علي وعبد اللَّه قالا: في الأصابع في كل إصبع عشر الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ کا ارشاد ہے کہ انگلیوں میں سے ہر انگلی کے بدلہ میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28729
٢٨٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في (الإصبع) (١) عشر الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ انگلیوں میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28730
٢٨٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز في كل إصبع (عشر) (١) من الإبل أو عدل ذلك من ذهب أو ورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ یا اس کے برابر سونا یا چاندی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28731
٢٨٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في كل إصبع خمس الدية أخماسًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دیت کا حصہ پانچ حصوں میں کر کے دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 28732
٢٨٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال (١): الأصابع كلها سواء: فيها العشر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ہر انگلی کے دیت برابر ہے اور اس میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28733
٢٨٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن [الحسن قال: في كل إصبع عشر فرائض.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28734
٢٨٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن] (١) الزهري قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في كل إصبع مما هنالك عشر الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر انگلی کے بارے میں (دیت میں) دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28735
٢٨٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب أن عمر قضى في الإبهام والتي (تليها) (١) (٢) نصف الكف، وفي الوسطى بعشر فرائض، والتي تليها بتسع فرائض، وفي الخنصر بست فرائض (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کے بارے میں ہتھیلی کی آدھی دیت کا، اور درمیان والی انگلی میں دس اونٹوں کا، اور اس کے ساتھ والی انگلی میں نواونٹوں کا، اور چھنگلیا کے بارے میں چھ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28736
٢٨٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن ومحمد (قالا) (١): الأصابع عشر عشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد کا ارشاد ہے کہ انگلیوں کی دیت میں دس دس اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28737
٢٨٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد (عن قتادة) (١) عن علي وابن مسعود وابن عباس والحسن كانوا يقولون: في الأصابع كلها عشر عشر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود اور حسن فرمایا کرتے تھے تمام کی تمام انگلیوں میں دس دس اونٹ دیت ہیں۔
حدیث نمبر: 28738
٢٨٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد الحذاء عن أبي قلابة عن عمرو بن سلمة قال: كتب إلينا عبد الملك بن مروان ونحن مع خالد بن عبد اللَّه أن الأصابع أثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن سلمہ کا ارشاد ہے کہ جب ہم خالد بن عبداللہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو عبدالملک بن مروان نے ہمیں ایک خط بھیجا کہ انگلیوں کو تین جگہ پر تقسیم کریں گے اور خالد نے چھنگلیا اور اس کے ساتھ کی انگلی کو ملایا (یعنی شمار کیا) اور درمیان والی اور اس کے ساتھ والی کو ملایا اور انگوٹھے کو علیحدہ رکھا۔
حدیث نمبر: 28739
٢٨٧٣٩ - وقرن خالد بين الخنصر والبنصر، وبين الوسطى، والتي تليها والإبهام على حدة.
حدیث نمبر: 28740
٢٨٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: في كل مفصل من الأصابع ثلث دية الأصبع، إلا (الإبهام) (١) (فإن) (٢) في كل مفصل نصف ديتها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ انگلیوں کے ہر جوڑ کے بدلہ میں انگلیوں کی دیت کا تیسرا حصہ ہے سوائے انگوٹھے کے، اس کے ہر جوڑ کے بدلہ میں انگوٹھے کی دیت کا نصف ہے۔
حدیث نمبر: 28741
٢٨٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الإبهام خمس عشرة، وفي التي تليها عشر، (وفي التي تليها عشر) (١) وفي التي تليها ثمان، وفي التي تليها سبع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ انگوٹھے میں پندرہ اونٹ، اور اس کے متصل انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ، اور اس کے متصل انگلی کے بدلہ میں آٹھ اونٹ، اور سب سے آخر والی میں سات اونٹ بطور دیت دیے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 28742
٢٨٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج (١) عن (زيد) (٢) أنه ⦗٧٢⦘ قال: في الأصابع في كل مفصل ثلث دية الإصبع إلا الإبهام، فإن فيها نصف ديتها إذا قطعت من المفصل، لأن فيها مفصلين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید کا ارشاد ہے کہ انگلی کے ہر جو ڑ کے بدلہ میں انگلی کی دیت کا تہائی حصہ دیت ہوگی سوائے انگوٹھے کے کیونکہ اس میں انگوٹھے کا جوڑ کٹ جانے میں انگوٹھے کی دیت کا نصف دینا ہوگا اس لیے کہ اس میں دو ہی جو ڑ ہوتے ہیں۔