حدیث نمبر: 28716
٢٨٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن عكرمة عن ⦗٦٧⦘ ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ (١): "هذه وهذه سواء" -يعني الخنصر والإبهام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اور یہ یعنی چھنگلیا اور انگوٹھا برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28717
٢٨٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم (قال) (١): قال شريح: أتاني عروة البارقي من عند عمر أن الأصابع في الدية سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح نے فرمایا کہ میرے پاس عروۃ البارقی حضرت عمر کی طرف سے یہ پیغام لائے کہ تمام انگلیاں دیت میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28718
٢٨٧١٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول عن زيد ابن ثابت قال: الأصابع سواء] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت کا ارشاد ہے کہ تمام انگلیاں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28719
٢٨٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد ووكيع عن هشام عن أبيه أنه قال: هي سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ یہ تمام برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28720
٢٨٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم قال: الدية في الأصابع سواء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ دیت تمام انگلیوں میں برابر ہے۔
حدیث نمبر: 28721
٢٨٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي قال: وجدت في (كتابي) (١) عن حميد عن بكر عن هشام بن هبيرة أن ابن عمر وابن عباس قالا: الأصابع سواء، (و) (٢) هذه وهذه سواء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عدی فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی کتاب میں ہشام بن عروہ سے یہ روایت دیکھی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ یہ اور یہ یا انہوں نے فرمایا کہ تمام انگلیاں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28722
٢٨٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث وأبو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: أشهد على شريح ومسروق أنهما جعلا الأصابع والأسنان سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعب کا ارشاد ہے کہ میں شریح اور مسروق کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے انگلیوں اور دانتوں کی دیت کو برابر قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 28723
٢٨٧٢٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن ومحمد قالا: الأصابع سواء: عشر عشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ تمام انگلیاں برابر ہیں یعنی سب میں دس دس اونٹ دیت ہے۔